2025-09-22@06:44:15 GMT
تلاش کی گنتی: 1039

«حملے کا جواب»:

    تقریباً 2 سال کی وحشیانہ اسرائیلی جنگ کے بعد بھی فلسطینی مزاحمت کیجانب سے غزہ کے اردگرد واقع غیرقانونی اسرائیلی بستیوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اسلام ٹائمز۔فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب مغرب میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں؛ اشدود اور عسقلان کی جانب کم از کم 3 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونیوں کی جانب سے شائع شدہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ فائر کرده راکٹوں میں سے کم از کم ایک، اسرائیلی دفاعی نظام سے کامیابی کے ساتھ گزر کر اشدود کے قریب واقع "نیتسان" نامی علاقے کے ساتھ جا ٹکرایا ہے۔ اس بارے اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ...
     روجھان(آئی این پی )پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے ڈاکوئو ں نے چند روز قبل اغوا کئے گئے پانچ میں سے دو مغویوں کو قتل کردیا ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میں کچے کے ڈاکوئو ں نے ایک اور سنگین واردات کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے آ کر روجھان کے پانچ شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں کچے کے جنگلات میں لے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق واردات کے سات روز بعد ڈاکوئوں نے مغویوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ دو مغویوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی تین نوجوانوں کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ...
    برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ کی فضاؤں میں پہلی بار نیٹو کی فضائی دفاعی پرواز سرانجام دی ہے۔ یہ مشن ‘ایسٹرن سینٹری’ آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد اس ماہ روسی ڈرون کی دراندازی کے بعد مغربی اتحاد کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔ برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یہ اقدام پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی مداخلت کے فوراً بعد کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ ‘نیٹو کی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔’ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ جمعہ کی شب برطانوی فضائیہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز؍لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد ہیتھرو اور برسلز کے ائرپورٹ شدید متاثر ہو گئے ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور لندن کا ہیتھرو ائرپورٹ بھی متاثر ہوا ۔اس دوران کئی پروازوں میں تاخیر اور جبکہ کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔ ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کولنز ائرو اسپیس ایک تکنیکی مسئلے سے دوچار ہے جس سے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو تاخیر برادشت کرنی پڑی ۔ یہ نیٹ ورک دنیا بھر کے کئی ہوائی اڈوں پر مختلف ائرلائنز...
    یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )یورپی ممالک کے متعدد بڑے ایئرپورٹس پر نصب چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت برسلز اور برلن کے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چیک ان کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے والا خودکار سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے جس کے باعث صرف مینول طریقے سے...
    یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر ہفتہ کے روز مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں مسافر چیک اِن سسٹمز متاثر ہوگئے۔ متاثرہ ائرپورٹس کو ہنگامی طور پر دستی طریقہ کار اپنانا پڑا جس سے لمبی قطاریں، پروازوں میں تاخیر اور بعض فلائٹس کی منسوخی ہوئی۔ یہ  بھی پڑھیں:پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں برلن-برانڈنبرگ ایئرپورٹ نے تصدیق کی کہ سائبر حملہ جمعے کی شب ایک بیرونی ٹیکنالوجی فراہم کنندہ پر کیا گیا تھا، ایئرپورٹ براہِ راست نشانہ نہیں تھا۔ تاہم احتیاط کے طور پر متعلقہ نظام منقطع کر دیے گئے، جس سے چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل سست روی...
    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کی ٹیم جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر جیسے ہی مقام پر پہنچی تو دہشت گردوں نے گھات لگا کر شدید فائرنگ شروع کر دی تاہم اپنی حفاظت اور دہشت گردوں کو قابو کرنے کے لیے اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جو تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کے حساس علاقے لالہ چینہ دوسارکے علی مسجد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خیبر میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں...
    قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے 6 رکن ممالک نے خطے کی سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل اس اتحاد نے مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد، انٹیلی جنس کے تبادلے میں وسعت اور ایک نئے میزائل وارننگ سسٹم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف اسرائیلی جارحیت کا براہِ راست جواب ہے بلکہ خطے کے اجتماعی دفاع کے ایک نئے دور کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق یہ فیصلے عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آئے جہاں خلیجی وزرائے دفاع نے دوحا...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے خلاف 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، وہاں کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک افغان شہری بھی شامل ہے،...
    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے خطے کے اجتماعی دفاع کو مستحکم بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں انٹیلی جنس کے تبادلے کو وسعت دینا، نئے میزائل وارننگ سسٹمز تیار کرنا اور مشترکہ فوجی مشقیں کرنا شامل ہیں۔ یہ اعلان اسرائیل کے حالیہ مہلک حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دوحہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق، یہ اقدامات عرب - اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد کیے گئے، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس کے دوران جی سی سی حکام نے دوحہ میں فوجی انٹیلی جنس کے تعاون اور اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔...
    خیبر: حساس علاقے لالہ چینہ دوسارکے علی مسجد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خیبر میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں محمد نعیم عرف عبدالناصر اور محمد کریم شامل ہیں جو کرک کے رہائشی اور چمکنی خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے اور تیسرا دہشت گرد نور نبی افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے تعلق رکھتا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کمالیہ میں آنے والے سیلاب نے ایک گھرانے کی خوشیوں کو غم میں ڈبو دیا۔ بیٹی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف یہ خاندان اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہو گیا جب سیلاب ان کے گھر تک پہنچا اور لمحوں میں ساری امیدیں بہا کر لے گیا۔ خوشیوں سے سجے گھر کا منظر اچانک بربادی کی تصویر بن گیا۔متاثرہ شخص ظہور احمد نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری کر رہے تھے مگر اب نہ گھر باقی رہا اور نہ ہی جہیز کا وہ سامان جسے بڑی محنت اور قربانیوں سے اکٹھا کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معذوری کے باوجود کئی سالوں کی محنت سے بیٹی کا جہیز تیار کر...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ گورنر کامچٹکا کی جانب سے مشرقی ساحلی علاقوں کے مکینوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔ گورنر ولادیمیر سولودوف کا کہنا ہے کہ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ Post Views: 2
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے کامیاب دورہ چین کی بدولت پنجاب ساؤتھ ایشین ریجن میں کینسر ٹریٹمنٹ میں سبقت لے گیا۔ مریم نواز نے میو ہسپتال میں  پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میںپہلی کو- ابلیشن مشین کا معائنہ کیا۔ پنجاب میں 5 مزید کو۔ابلیشن مشینیں منگوانے کا حکم دیا اور ڈاکٹر  اور سٹاف کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کو-ابلیشن کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی پہلے کو- ابلیشن سنٹرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور شاباش دی۔ کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے لئے جانے والے کینسر پیشنٹ سے بات چیت...
    اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ عالمی یکجہتی ہی فلسطین کی آزادی اور انصاف کے قیام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی "فرانچسکا آلبانیز" نے اس بات کا اظہار کیا کہ فلسطین کے معاملے میں ہار ماننا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لوگ ہمارے اور فلسطینیوں کے لئے ایک بہتر و انصاف پر مبنی مستقبل کی کوشش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار ماننا کوئی راستہ نہیں، عالمی یکجہتی ہی فلسطین کی آزادی اور انصاف کے قیام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ دوسری جانب آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور...
    اپنے ایک جاری بیان میں یمنی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے یہ حملے یمنی عوام پر دباؤ بڑھانے اور ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عالمی برادری کو مخاطب کیا کہ اسرائیل نے جولائی سے اب تک کئی بار یمن کے عام شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچوں پر حملے کئے۔ اس دوران صیہونی رژیم نے مغربی یمن میں الحدیدہ، رأس عیسیٰ اور الصلیف جیسی اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بندرگاہیں لاکھوں یمنی شہریوں کے لئے زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا ذریعہ ہیں جن میں خوراک، دواء، ایندھن اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ انہی بندرگاہوں کے ذریعے ملک کی...
    —فائل فوٹو آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل کے جنگل میں ریچھ نے مقامی شخص پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ایس ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے مطابق ریچھ نے مقامی شخص پر حملہ اس وقت کیا جب وہ اڑنگ کیل کے جنگل میں موجود تھا۔ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کو لا پروائی قرار دینا افسوسناک ہے: سوشل ورکر ایس ٹوڈشےسوشل ورکر ایس ٹوڈشے نے کہا ہے کہ لوکل اتھارٹیز گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کے واقعے کو لاپروائی قرار دے رہی ہیں، اس واقعے کو لا پروائی قرار دینا اور ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔ ریچھ کے حملے میں مقامی شخص شدید زخمی ہوا جس کو فوری طورپر...
    ڈی سی شیرانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے لیویز لائن اور ہولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس تھانے اور لیویز لائن پر حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اسلحہ راکٹ لانچر، سنائپر اور بارودی مواد سے حملہ کیا۔ جس پر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی۔ حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان 3 گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا سلسلہ...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا مقصد واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جوڑنا تھا، جن دو خواتین نے مجھ پر اںڈا پھینکا انہیں پولیس نے بچایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ پولیس نے پہلے دونوں خواتین کو حراست میں لینے کا بتایا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے 4 بندے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کے معاملے پر علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں کی عدالت میں دائر کی گئی،علیمہ خان کی دائر 22اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ مزید :
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال ہوگا، دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ ...
    جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان سمیت کئی ممالک نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی طیاروں نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں حماس رہنما غزہ کے لیے امریکی جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہے تھے۔ اس حملے میں حماس کے پانچ رہنما اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہلاکتوں پر احتساب ضروری ہے۔ قطر اور کئی ممالک نے ان کے مؤقف کی...
    SANAA: مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر آ گیا ہے اسرائیلی جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، گزشتہ رات یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیل نے دوبارہ مہلک فضائی حملہ کیا، جس سے متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمباری حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔ یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو گزشتہ حملوں کے بعد بحال کیے گئے تھے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں...
     سیکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ عراق ایرانی سرگرمیوں کا ایک نمایاں مرکز ہے اور بغداد حزب اللہ لبنان کے لیے ایک اسٹریٹجک گہرائی ہے اور مستقبل میں کسی بھی علاقائی محاذ آرائی میں عراق بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باخبر عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق پر اسرائیلی حملے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اور اس بارے میں سنگین انتباہات کے حوالے سے ملک کے وزیراعظم کو سیکورٹی رپورٹ پہنچا دی گئی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے مطابق ملک کی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے اداروں نے وزیراعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السوڈانی کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے،...
    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے۔ اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، بانی کے پاس اس وقت ایف آئی اے موجود ہے اور سوالات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے عہدیدار بانی پی ٹی آئی سے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوال کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ میرا ہے کچھ اہم ہے تو سوال کریں اور وقت ضائع...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک عدالتی کام سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار میاں داؤد کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سینئر قانون دان ظفراللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کی۔ اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد بار کے وکیل راجہ علیم عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اگر اس نوعیت...
    اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ ڈویژن نے  یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025  تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔  تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتاہے: سلمان احمد وزیر اعظم شہباز شریف کو ملنے والے تحائف کابینہ ڈویژن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے نے عالمی سطح پر ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے اور اب اس معاملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل آج جنیوا میں ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔یہ اجلاس پاکستان اور کویت کی مشترکہ درخواست پر بلایا گیا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بحث کی جا سکے۔ یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسلم دنیا اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے مقابلے میں سفارتی محاذ پر متحرک ہے۔اجلاس میں دوحا پر کیے گئے حملے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی کارروائیوں اور جنگی جارحیت پر بحث کی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں  منعقد ہونے والے عرب سربراہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ قطر کے ثالثی عمل پر حملہ عالمی امن کوششوں پر حملہ ہے۔مشترکا اعلامیہ میں اسرائیل کی جارحیت کو امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا، قطر پر بزدلانہ اور غیر قانونی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، قطر کی خود مختاری کے دفاع کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔عرب اسلامی سربراہی ہنگامی اجلاس کےاعلامیے میں قطر، مصر، امریکا کی غزہ جنگ بندی...
    عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز)قطر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امت مسلمہ متحد ہوگئی، دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں، قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، اسرائیلی جرائم پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھیرانا ہوگا۔پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں عرب لیگ...
     قطر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امت مسلمہ متحد ہوگئی، دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں، قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، اسرائیلی جرائم پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھیرانا ہوگا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس  میں عرب لیگ اور او آئی سی رکن ممالک سمیت 50 سے زائد ملکوں کے رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی بنوں میں عمل میں لائی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی زمینی کارروائی انجام دینے سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے انکار کر دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موساد کا مؤقف تھا کہ ایسی کارروائی سے نہ صرف یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی مذاکرات متاثر ہوں گے بلکہ قطر کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا جو اس وقت اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ زمینی آپریشن نہ ہونے کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کا راستہ اختیار کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی اداروں کی اکثریت نے اس حملے کی مخالفت کی تھی اور تجویز دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات مکمل کیے جائیں۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے دوحہ، قطر میں فضائی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حماس کے خلاف کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے۔ میں نے امیرِ قطر سے کہا کہ آپ کو اپنی پبلک ریلیشنز بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ آپ کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا امکان پھر خطرے میں: ٹرمپ پُرامید، حماس کا اسرائیل پر سخت الزام اسرائیل کے حملے میں دوحہ کی ایک ولا کو نشانہ بنایا گیا جس میں...
    DOHA: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے اسرائیل کے دوحہ میں حملے کے خلاف عرب، اسلامی ممالک اور دوست ملکوں کی جانب سے یک جہتی پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثردیا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے دوحہ میں عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس کے سلسلے میں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے قطر پر اسرائیل کے بربریت آمیز حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک قطر کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تعاون کریں گے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم...
    عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کا دوحہ میں دو روزہ اجلاس جاری ہے۔ عرب واسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سعودی، ترک، یمن اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب میں قطرکے وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان کا کہنا تھاکہ عرب ممالک...
    پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نیکہا ہیکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو سرحد پار سےآ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق ہفتے کے روز روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 7.4 جبکہ گہرائی 39.5 کلومیٹر (24.5 میل) بتائی۔ بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے آگاہ کیا کہ زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ جاپان (جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب میں واقع ہے) میں جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اطلاع دی کہ وہاں کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ 30 جولائی...
    قطری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کا جواب صرف قطر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے کی مشترکہ پالیسی اور اتحاد کا مظہر ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حملے کے جواب میں کہا کہ ہمارا ردعمل بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کے دائرے میں ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی مشترکہ قیادت دوحہ میں 15 ستمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں آئندہ کے اقدامات پر متفقہ حکمتِ عملی طے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق قطر نے اسرائیلی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر فوری سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت بڑے دارالحکومتوں میں اپنا موقف...
    پاکستان میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں اگست 2025 کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، صرف اگست کے مہینے میں 1 لاکھ 48 ہزار یونٹس فروخت ہوئے — جو پچھلے سال کے مقابلے میں 42 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔ مزید برآں، مالی سال 2026 کے ابتدائی دو مہینوں (جولائی-اگست) کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 73 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔   فروخت میں اضافے کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟  تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نمایاں اضافے کے پیچھے کئی...
    معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس نے تین ماہ بعد ان پر انڈوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ برطانیہ کے ریسٹورنٹ نے وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس میں جون کے مہینے میں دو افراد نے ان پر انڈے پھینک کر حملہ کیا تھا، حالانکہ جب انہوں نے اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے پوچھا تو جواب دیا گیا کہ کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔ گلوکار کے مطابق یہ واقعہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ ’پراٹھا اسٹاپ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کا حق نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، یہ نہ تو ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط ہے اور نہ ہی شوہر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نان و نفقہ کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے جو نکاح کی تکمیل کے ساتھ ہی لازم ہو جاتا ہے۔ رخصتی نہ ہونے پر شوہر کو نان و نفقہ سے بری الذمہ قرار...
    9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے یرغمالیوں کی رہائی کی آخری امید کو بھی ختم کر دیا۔ قطری ردعمل اور عالمی تشویش شیخ محمد کا کہنا تھا کہ وہ حملے کے دن صبح یرغمالیوں کے اہل خانہ سے ملے تھے اور ان کی ساری امیدیں قطر کی ثالثی پر تھیں، لیکن اسرائیلی کارروائی نے سب کچھ برباد کر دیا۔ مذيعة CNN لرئيس وزراء قطر عن الضربة الإسرائيلية: هل تشعرون بالخيانة؟ شاهد كيف ردhttps://t.co/h76WPngERr pic.twitter.com/p74bRYNdOA — CNN بالعربية (@cnnarabic) September 10, 2025 ان کے بقول یہ حملہ صرف قطر ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ...
    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع مشہور سفاری ورلڈ اوپن ایئر زو میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب 58 سالہ تجربہ کار ملازم  جیان رنگکھاراسی شیروں کے جھُرمٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رنگکھاراسی، جو 20 برس سے زائد عرصے سے چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران شیروں نے ان پر حملہ کر دیا، جو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک عینی شاہدین کے مطابق بعض سیاحوں نے گاڑی کے ہارن بجا کر اور شور مچا...
    اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو فون کرکے نرمی سے دریافت کیا کہ ’کیا کارروائی کامیاب رہی؟‘ تاہم نیتن یاہو نے اس سوال کا کوئی دوٹوک جواب نہیں دیا، جس سے معاملہ مزید مبہم ہو گیا۔ ناراضگی اور سخت لہجہ اس سے پہلے پہلی ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے سخت لہجے میں نیتن یاہو پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ قطر جیسے اہم اتحادی اور ثالثی ملک میں یہ کارروائی ’نامناسب‘ تھی اور اس سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ’موقع ملا...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔...
    ریاض: سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے مسلسل جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ساتھ ہی عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین کی کھلی...
    اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز دوحہ: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعہ کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اقدام اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوئے۔ طالبان حکومت نے فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل بار بار عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جبکہ عالمی ادارے اور طاقتور ممالک...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد قطر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو خطے کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ بھی قرار دیا۔ قطری وزیراعظم نے منگل کی شب پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر اس کھلے عام حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج خطہ ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا ہے اور اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف پورے خطے کو مشترکہ ردعمل دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح امریکی فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اسرائیل نے حماس کو نشانہ بنایا ہے، اور بدقسمتی سے یہ ہدف قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک علاقے میں موجود تھا۔ ترجمان کے مطابق قطر جیسے خودمختار ملک اور امریکا کے قریبی اتحادی کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد پورے کرتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، تاہم...
    وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے دوحا پر حملے سے پہلے قطر کو خبردار کر دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی اطلاع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ قطر کو متوقع حملے سے آگاہ کریں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت لیویٹ نے کہا کہ ایک خودمختار ملک قطر، جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر خطرات مول لے رہا ہے، پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کے...
    قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور دونوں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کیلئے تین دن کی مہلت دی گئی، تین دن کے بعد گندم غیر قانونی طور پر اسٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم  دیا گیا۔ اجلاس میں گندم کا اسٹاک شو کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوجی تعیناتی کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاجی مارچ *وی آر آل ڈی سی* (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامیوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور “فری ڈی سی” کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت سے تعبیر کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج ہٹائی جائے، کیونکہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں دیگر شہروں میں بھی دہرائے جا...
    ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا جب کہ پنجاب کے ضلع قصور میں نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ گاؤں پیال کلاں کا عمران نامی نوجوان دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج کا سیلاب دیکھنے گیا، تتارا کامل گاؤں میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریا میں گر گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کی 2 کشتیاں نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
      لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی  تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
    اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ شہر کے تقریباً 10 لاکھ رہائشیوں کو جنوب کی طرف منتقل ہونے کا حکم دیا ہے اور شہر کو حماس کا گڑھ قرار دیتے ہوئے وہاں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس میں بلند عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ کے کئی حصے پہلے ہی ریڈ زون قرار دیے جا چکے ہیں، جہاں شہریوں کو متوقع فوجی کارروائی سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین خوراک نے شہر کو قحط زدہ قرار دیا ہے جبکہ امدادی ادارے متواتر خبردار کر رہے ہیں کہ بڑی نقل مکانی انسانی بحران کو مزید سنگین کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سٹی کی...
    پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔ علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر راضی ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی جینے دیں، یہ اس کا وقت ہے اور شاید اللہ نے اس کی کوئی بڑی دعا قبول کی ہے، اس لیے ان...
    سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
    پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد ان ہی افراد کی ہے جو واپس جانے...
    26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 31 اکتوبر کو چھبیسویں آئینی ترمیم معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتی، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کرسکتی۔ کمیٹی کے فیصلے پر چیف جسٹس کی وضاحت عمل درآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 31...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات...
    سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
    وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا،وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ منڈی بہاوالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے...
    بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں(سب نیوز)ایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ  وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بڑھتے ہوئے ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سیکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھلے الفاظ میں اس جنگ کو "نسل کُشی" قرار دیں۔ رائٹرز کے مطابق 500 سے زائد ملازمین کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت اور پیمانے کے بعد نسل کُشی کے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر اقوام متحدہ اس جنگ کو نسل کُشی قرار دینے میں ناکام رہتا ہے تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے عالمی نظام کے لیے بڑا دھچکا ہوگا۔...
    بنوں (نیوز ڈیسک) دہشت گردوں نے تھانہ میریان پر بڑے حملے کی کوشش کی مگر پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی سے منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد دہشت گردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے مگر چوکس اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ 20 سے 25 منٹ جاری رہا تاہم پولیس نفری مکمل طور پر محفوظ رہی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کی قیادت دہشت گرد کمانڈروں قاری نیاز، سفیر اور رسول نے کی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کے ساتھ حملہ پسپا کیا۔ ان کا کہنا تھا...
    لاہور: دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
    دبئی: آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں جاری تیسرے ایڈیشن کے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو مسلسل ایکشن اور سنسنی خیز لمحے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ ترین میچز میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ اور گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے اپنی اپنی فتوحات درج کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے ڈیزرٹ وائپرز کو 6 رنز سے شکست دی۔ محمد افتاب عالم اور زاہد علی نے نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے اویس احمد اور سانجے پاہل نے شاندار بولنگ کی۔ تنیش سوری کی نصف سنچری کے باوجود وائپرز ہدف حاصل نہ کر سکے۔...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملے پر 5 نادہندہ کمپنیوں کےلائسنسن معطل کردیے۔  پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 5 ایل  ڈی آئی کمپنیوں کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے الگ الگ سماعت کی اور نادہندہ پانچ ایل ڈٰی آئی کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے مذکورہ کمپنیوں کو آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ پانچوں ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن کمپنیاں اتھارٹی کے احکامات پر...
    اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد رمیش کمار کے گھر میں گھس آئے۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، چوکیدار پر تشدد کیا اور اس سے رمیش کمار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔ رمیش کمار کے مطابق، لوٹے گئے سامان میں پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ جوتے، چشمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر...
    ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ اورجوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس مزید قانونی کارروائی کے لیےاے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ٹی ایم اے کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 125 کلومیٹر تھی۔  
     سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
    ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)  کیساتھ معاہدے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 129 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودہری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پی پی 87 میانوالی سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر حمزہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، این اے 66وزیر آباد سے اعجاز احمد سمہ اور طاہر اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
    اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو فلسطینی ریاست کی حمایت پر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حماس نے ان اقدامات کی تعریف کی ہے جو یورپی رہنماؤں نے فلسطینی ریاست کے حق میں کیے ہیں۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ تمام فیصلے دراصل مشرقِ وسطیٰ میں جہادی اتحاد کے مفاد میں جاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حماس نے اسرائیل پر مزید پابندیوں کے مطالبے پر ڈچ وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ کے استعفے کو بھی سراہا، جبکہ اس سے قبل فرانسیسی صدر اور دیگر یورپی رہنماؤں...
    اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور حملے جاری ہیں۔ اپر دیر، ہنگو اور بنوں میں پیش آنے والے واقعات نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ ضلع اپر دیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور ہاتن درہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس آپریشن میں 8 پولیس اہلکار زخمی جبکہ سلام کوٹ کا ایک شہری، یار محمد، شہید ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد 14 اگست کو پناہ...
    جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔ ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی تھی اور ریکارڈ بھی اپنے نام...
    امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔ ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million. Meanwhile,...
    آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم—فائل فوٹو آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے کشمیر کے مسئلے پر فوری عالمی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔چیف جسٹس لندن کے اپنے اہم دورے کے دوران ڈاکٹر بیرسٹر طارق محمود کی جانب سے دیے گئے ایک پُروقار ظہرانے میں شریک تھے۔اپنے قیام کے دوران انہوں نے لنکنز اِن، لا سوسائٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز اور رائل کورٹس آف جسٹس کا بھی دورہ کیا۔تقریب میں برطانیہ کی ممتاز قانونی اور سرکاری شخصیات شریک ہوئیں، جن میں بیرسٹر طارق کھوکھر، بیرسٹر آذر چوہان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری راجہ امجد پرویز، بیرسٹر اَرمَن عالم، سولیسیٹر محمد...
    اسلام ٹائمز: آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ذاتی، مسلکی اور گروہی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر امت کے اجتماعی مفاد کو مقدم رکھیں۔ قرآن و سنت کو بنیاد بنا کر باہمی احترام اور برداشت کو فروغ دیں۔ مسجد، مدرسہ، منبر اور میڈیا کو اتحاد کا ذریعہ بنائیں۔ نوجوانوں کو فرقہ واریت سے دور رکھ کر اسلامی اخوت، علم و تحقیق اور فکری آزادی کی تعلیم دیں۔ علمائے کرام اپنے خطابات اور تحریروں میں اتحاد و اتفاق کا پیغام عام کریں۔ تحریر: اسرار احمد تمام تعریفیں اس پاک پروردگار کے لیے ہیں جو زمین و آسمان کا مالک، کل کائنات کا خالق اور انبیائے کرام علیہم السلام کو انسانیت کی رہنمائی کے لیے مبعوث فرمانے والا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کے پی کے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے یوم آزادی پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا‘ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر آئی جی کے پی کے اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی کے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے یوم آزادی پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر آئی جی کے پی کے اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔