data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج

آج ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر امتحان کے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر سی ای او سندھ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دی ہے کہ جو پرچے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، وہ جعلی ہیں اور ان کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ جو طلبہ جووینائل کارڈ کے بغیر امتحان دینے والے ہیں، وہ مایوس نہ ہوں اور اپنے میٹرک یا انٹر کی اوریجنل مارک شیٹ ساتھ لائیں۔
داخلہ ٹیسٹ کے لیے ملک بھر میں 32 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں بھی ایک مرکز فعال ہے۔ کراچی میں ڈاؤ اور این ای ڈی یونیورسٹی میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک متاثر ہے اور روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
اس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے تقریباً 22 ہزار طلبہ کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلہ مل سکے گا۔

 

متعلقہ مضامین