بھارت میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 سیاح ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 سیاح ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
دہرادون: بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کی صبح پیش آیا جب یہ ہیلی کاپٹر ایک مقامی سیاحتی مقام کی جانب پرواز کر رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننا ضروری ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند ترک انٹیلیجنس نے لبنان پیجر دھماکوں جیسا ایک اور حملہ ناکام بنادیا، ترک اخبار کا دعوی اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی کینیڈا میں سکھوں نے مودی کے پتلے جلا دیئے، ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، محبوبہ مفتی کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
فضائی حفاظت کے پیش نظر پاکستانی فضائی آپریشن متاثر،روٹس عارضی طور پر بند
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ملکی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے . فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں.روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے . مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں. مسافروں کی سہولت کے لئے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے. پی ائی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے جس میں ان کے قیام و طعام کا بندوبست شامل ہے .مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائیر پورٹ آمد سے پہلے پی آئی اے کال سینٹر اور ویب سائٹ سے رجوع کریں اور اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کریں.