City 42:
2025-05-09@00:59:08 GMT

حق اللہ۔۔۔ایک اور پوسٹ اُڑا ڈالی

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

سٹی42:  بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر مسلح افواج کا منہ توڑ جواب جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج شب کچھ دیر پہلے حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بزدل کی ایک پوسٹ جسے جھنڈا زیارت پوسٹ کہا جاتا ہے، مکمل تباہ کر دی ہے۔

پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی مورچوں سے مؤثر جواب دیا گیا۔ 

جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

اس سے پہلے بھی لائن آف کنترول پر پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاک فوج کی جوابی کارروائیاں، کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ

— فائل فوٹو

بھارت کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ کردی گئی ہے، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کے جواب سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں، عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنیکی درخواست ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا بھارت نے پاکستان پر 5 میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے شکست تسلیم کرلی

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پورشرقیہ، مریدکے اور بہاولپور سمیت 8 مقامات پر اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کیے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاک فوج کی جانب سے ان حملوں کا فوری اور منہ توڑ جواب ملنے کے بعد دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کا حاجی پیر سیکٹر میں بھرپور جواب، بھارتی جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ
  • پاک فوج نے بھارت کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا
  • پاک فوج نے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کردیا
  • منہ توڑ جواب؛ پاک فوج نے ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی
  • پاک فوج نے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا
  • پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا
  • پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں، ایل او سی پر بھارت کی کئی پوسٹیں تباہ
  • پاک فوج کا جواب، بھارتی فوج نے لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا
  • پاک فوج کی جوابی کارروائیاں، کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ