پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی کو نشانہ بنایا گیاجبکہ پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائیوں میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
علاوہ ازیں، بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔ راولاکوٹ کے ہجیرہ علاقے میں شیلنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
جوابی کارروائی میں پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارت کی "جھنڈا زیارت" پوسٹ تباہ کر دی، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
اسی طرح پانڈو سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں، باغسر کے مقام پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر مار گرایا۔ کواڈ کاپٹر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکٹر میں پاک فوج تباہ کر
پڑھیں:
ای سی سی اجلاس : پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے سمری منظور
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے بجلی کے شعبے ( پاور سیکٹر ) کے گردشی قرضوں کی کمی کے لیے سمری منظور کرلی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا جس میں بجلی شعبے کے 659 ارب65 کروڑ روپےسرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیےگارنٹی منظور کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق یہ گارنٹی1225 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ فناننسنگ کے تحت منظور کی گئی،ای سی سی نے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں کی ادائیگی کے بعد کا ٹائم فریم طلب کرلیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں توانائی سیکٹر اصلاحات اور واجبات کے تصفیے کے فریم ورک اور پاور سیکٹر میں مالی استحکام اور لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ترسیلات زر اقدامات کی اسکیموں کےمرحلہ وار خاتمےکی منظوری بھی دی گئی، ترسیلات زر اسکیموں کا خاتمہ مرحلہ وار اور اعداد و شمار کی بنیاد پر ہوگا۔
ای سی سی نے ترسیلات زرکے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اسکیموں کے فوری خاتمےسے گریز کی ہدایت کی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اسکیم کے خاتمے کا عمل ممکنہ طور پر مالی سال 2027ء کے بعد مکمل کیا جائے گا۔
ای سی سی نے اجلاس میں زرعی تحقیقاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی داخلی منتقلی کی منظوری دی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے استعمال سے متعلق سمری مزید مشاورت کے لیے مؤخر کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ کو پاک پی ڈبلیو ڈی عملےکی تنخواہوں کے لیے فنڈز اور ماری فیلڈ سے کھاد ساز اداروں کو گیس کی فراہمی اور قیمت کے تعین کی منظوری بھی دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی ڈی اے سے دسمبر تک پاک پی ڈبلیو ڈی عملے کے مستقبل سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔