اسرائیل کے خلاف حملے بند نہیں ہوں گے، انصار اللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی انصار اللہ تحریک کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو اس وقت تک جاری رکھنے پر کا اعلان کیا ہے جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر جارحیت اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کر دیتی۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ یمنیوں کی طرف سے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے انکار کے بدلے میں امریکہ کو یمن پر حملے روکنے کے لیے یمن کو معاہدہ کرنے پر مجبور کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے اصول شامل نہیں ہوں گے۔ البخیتی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور برطانیہ کو اسرائیلی حکومت پر غزہ کے خلاف جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
امریکہ یمنی عوام کیخلاف صیہونی جارحیت میں برابر کا شریک ہے، اسماعیل بقائی
اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی اقوام، بیرونی جارحیت کیخلاف یمن کی شاندار و بے مثال مقاومت کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے عمان کی فارن منسٹری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے یمن کی صورت حال اور صنعاء کے خلاف امریکی جارحیت کی بندش کے حوالے سے موقف اپنایا۔ انہوں نے یمن کے حوالے سے عمان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔ اسماعیل بقائی نے اسرائیلی قبضے و نسل کشی کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے ٹھوس و مضبوط موقف کی تعریف کی۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سال سے جاری امریکی جارحیت کے مقابلے میں یمنیوں کی ثابت قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ علاقائی اقوام، بیرونی جارحیت کے خلاف یمن کی شاندار و بے مثال مقاومت کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف اپنے حملوں کو روکنے کے اعلان کے باوجود، بلاشبہ ٹرامپ انتظامیہ صنعاء کے خلاف صیہونی جارحیت میں برابر کی شریک ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر صیہونی رژیم کی جانب سے یمن میں سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے اور بے گناہ انسانوں کے قتلِ عام کو رکوانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔