اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تحمل پر مبنی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو بھارتی حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تحمل پر مبنی اقدامات کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں کا قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر خارجہ لوایا تاکیشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے پیدا شدہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ناروے حکومت سے رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے لوایا تاکیشی کو بتایا کہ پاکستان پر بھارتی حملوں کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی، پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جارحیت سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، حکومت پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ

اس موقع پر جاپانی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ  لوایا تاکیشی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے بھارتی حملوں میں معصوم پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

جاپان کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا، اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت پاکستان جاپان کشیدگی لوایا تاکیشی نائب وزیراعظم وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آپریشن بُنیان مَرصُوص: اسحاق ڈار کا تُرک وزیرخارجہ سے رابطہ
  • امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
  • اسحاق ڈار کا اٹلی کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر بات چیت
  • پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ،وزیرخارجہ کی تصدیق
  • اسپین نے کشیدگی کے دوران پاکستان کی تحمل مزاجی اور متناسب ردعمل کی تعریف