اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔
وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ان کی گرانقدر خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ جنگ بندی مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات کی نشاندہی ہے، جس کے بعد امن، خوشحالی اور استحکام کا سفر شروع ہوگا۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 417روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • خوشی ہے پاکستان، بھارت جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے، امریکی وزیر خارجہ
  • پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق
  • سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام
  • پاک بھارت جنگ اور پسِ پردہ عالمی سازش
  • وزیراعظم سے سعودی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بھارت کی جانب سے آبی معاہدے کی معطلی علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے. ویلتھ پاک
  • سرگودھا شہر کے مسیحی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین اسلام قبول کر لیا