اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم  شہباز شریف جاتی امراء جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، آج  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو بھی دورہء ملائیشیا کی دعوت دی تھی، مگر میاں محمد نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر یہ دورہ کرنے کی بات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  الحمدللہ، ہم اس نسل کشی کے آغاز کے بعد فلسطینی عوام کے لیے جنگ بندی کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ میں شکر گزار ہوں صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا، جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ  حماس کے مثبت بیان سے جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے ایک موقع پیدا ہوا ہے، جسے ہمیں ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انشاء اللہ، پاکستان اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں دائمی امن کے لیے کام جاری رکھے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کیلئے بیس نکاتی امن منصوبے پر فلسطین کی مزاحمتی حماس کے مثبت جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ فلسطین میں جنگ بند ی کے قریب ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔  امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک راستہ فراہم کرتا ہے جسے ہمیں دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ادھر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے ، مشرق وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔ گفتگو میں غزہ میں مستقل امن اور پاکستان کے امن کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع قرار دیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے معصوم و نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوموں کی تعمیر میں اساتذہ  کرام کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے  ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترجیح ہے کہ ملک میں تعلیمی نظام کو موثر اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے تاکہ ہماری نئی نسل دنیا کے علمی و فنی میدان میں مقابلہ کر کے ملک کا نام روشن کر سکے۔ نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کا بحیثیت مجموعی مثبت اور تعمیری کردار ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور بہترین مستقبل کا ضامن ہوتا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن جو آج 5 اکتوبر 2025ء کو منایا جا رہا ہے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن پر پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے ا ساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین  پیش کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری