وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے پاک سعودی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابلِ مسرت ہے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی اور غزہ میں مستقل امن اور امن کی کوششوں میں پاکستان کےاہم کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور حماس کے جنگ بندی کے بیان کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع بھی قرار دیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ساتھ دیتا رہے گا، غزہ میں جنگ بندی سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کی روک تھام ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی سے فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پایۂ تکمیل کو پہنچے گا، مشرقِ وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوش حالی کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔