علیمہ خان کو پیش نہ کرنے پر جج برہم، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی، دونوں کے معافی مانگنے پر عدالت نے فیصلہ واپس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
جج نے علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز کی تعمیل نہ کرانے پر سخت ترین نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد اور اے ایس آئی تعمیلی کو 6 چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔
ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے معافی مانگنے پر جج نے سزا واپس لی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ تھانہ محرر تبدیل ہوا جس کے سبب علیمہ خان کو پیش کرنے کے حکم کی تعمیل نہ ہوسکی۔
عدالت نے ایس ایچ او ندیم عباس اور اے ایس آئی شکیل کا عذر قبول کرتے ہوئے معافی منظور کرلی اور علیمہ خان کے خلاف سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے علیمہ خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا آئندہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کو ایس ایچ او اور اے ایس عدالت نے
پڑھیں:
بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے مکینوں سے کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کا معاملہ،عدالت نے سی ای او ملیر کنٹونمنٹ کو آیندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ رہائشی خاتون کے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے سی ای او ملیر کنٹونمنٹ اور کے ایم سی سے بھی آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔