اپنے صوبے کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ مہیا کر رہے ہیں، مریم نواز کا فیصل آباد میں الیکٹرک بسس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے رانا ثنا اللہ کو سینیٹر بنننے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ تھوڑی بہت ناراضی کے بعد دوبارہ گھر واپس آرہا ہے، اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آجاوں گا اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز
مریم نواز نے کہا کہ ڈیڑھ سو الیکٹرک بسس لے کر آئی ہوں، فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30، چینیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 15، 15 بسس دی جائیں گی۔ پہلے بڑے شہروں میں ترقی پہلے آتی تھی لیکن ہم نے میانوالی سے الیکٹرک بسس کا آغاز کیا۔ ان بسس کا کرایہ صرف اور صرف 20 روپے ہے۔ ان میں فری وائی فائی اور اے سی ملے گی، خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پنجاب اپنے صوبے کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ مہیا کر رہا ہے، آئندہ چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع کررہے ہیں، لاہور اور پنڈی میں بھی میٹر ٹرین لارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب کے تمام اضلاع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں کب سے چلنا شروع ہونگی اور کرایہ کتنا ہوگا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب الیکٹرک بس فیصل آباد ماحول دوست ٹرانسپورٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب الیکٹرک بس فیصل ا باد ماحول دوست ٹرانسپورٹ مریم نواز فیصل آباد کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔