اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا۔ اور ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ ہم نے کہا سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں۔ سارا دن سفارتی کوششیں چل رہی تھیں جس کے بعد اب سیز فائر پر اتفاق ہوا ہےوزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کو ردعمل بھی باوقار انداز میں دیا۔ پاکستان نے ہمیشہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، پاکستان اور بھارت کو مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا
یاد رہے کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں۔