عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکراتی عمل کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آنا خوش آئند ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا سازشیں اور افواہیں آخرکار دم توڑ گئیں، تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
مہنگائی میں 0.
وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سےگزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سےگریز کریں، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے کئی سیشن کیے اور بالآخر رات گئے فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست،بارش کی پیشگوئی
وفاقی وزیر احسن اقبال نے عوامی ایکشن کمیٹی سے طے پانے والے مذاکرات کو آزاد کشمیر، پاکستان اور جمہوریت کی فتح قرار دیا جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے معاملات کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے جسے ہم نے بہترین طریقے سے حل کیا، کسی دوسرے ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی شہباز شریف
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔