بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑ ی کامیابی ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سےنہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا پرواضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھِی نئی بات چیت یا معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت پرانے معاہدے تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔
حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان ا فواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔