آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
فیصل آباد میں بھی عوام نے اظہار مسرت کیا اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، عوام پاک فوج کی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی اور پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ پاک فوج سے اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی مطابق بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر اسلام آباد میں جشن منایا گیا اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسی طرح پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سےاظہار تشکر ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پاکستان اور پاک فوج پائندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔
فیصل آباد میں بھی عوام نے اظہار مسرت کیا اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، عوام پاک فوج کی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی اور پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے۔ اسی طرح مریدکے میں عوامی ڈیرہ پر مسلم لیگ (ن) کےکارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ واضح رہے کہ آج علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) شروع کردیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعدازاں، پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا تھا، اس پیشرفت کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا، انہوں نے ئوئٹ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص مٹھائیاں تقسیم کی اور پاک فوج
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔