پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صبحین غوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی، صبحین غوری نے ان خیالات کا اظہار حالیہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔
انھوں نے اپنی جذباتی اور دھواں دھار تقریر میں پاکستان کی مسلح افواج کے مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ملک عزیز کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔
رکن اسمبلی صبحین غوری نے کہا کہ جارحیت پسند بھارت نے کھلی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، بھارت کی فوجی تنصیبات اور لاجسٹک مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جدید S-400 دفاعی نظام کو مفلوج کردیا۔
اپنے خطاب میں صبحین غوری نے برمحل شعر بھی پڑھا جسے دیگر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر داد کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ایمان شاہ
معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ قومی میڈیا، گلگت بلتستان کا میڈیا خصوصا سوشل میڈیا چینلز کے زمہ داران نے متناسب طریقے سے اور صحافتی اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھارت کی مہم جوئی اور غلیظ پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جو نہایت ہی لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست فاش سے دوچار کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت کو بھرپور کارروائیوں کے ذریعے اس کی اصل اوقات یاد دلا دی، پاک فوج نے صحیح معنوں میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، جس پر میں پاک افواج کے جانبازوں کو گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں، اس کے ساتھ ساتھ قومی میڈیا، گلگت بلتستان کا میڈیا خصوصا سوشل میڈیا چینلز کے زمہ داران نے متناسب طریقے سے اور صحافتی اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھارت کی مہم جوئی اور غلیظ پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جو نہایت ہی لائق تحسین ہے۔