ہماری بہادر افواج نےدشمن کو بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے بلا تاخیر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، ہم نے مسلسل برداشت کا مظاہرہ کیا،گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی ناکام کوشش کی تو ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جسے وہ اچھی طرح سمجھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی، دشمن کے رفال ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آکر فیل ہوگئے، ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے ہم پر بلا جواز جنگ مسلط کی ہم نے بلا تاخیر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی بھارت کے بے بنیاد الزامات پر انتہائی تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا لیکن اس نے اپنے گھمنڈ میں ہماری سرزمین کی حرمت کو پامال کرنے کی ناکام کوشش کی ، ڈرون حملوں اور میزائلوں سے معصوم جانوں مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا، فوجی تنصیبات اور آبی ذخیروںکو بھی نشانہ بنانے کی ایک ناکام کوشش کی جس پر ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جسے وہ بہت اچھی طرح سمجھتا ہے اور ہم نے واضح کر دیا کہ جو ملاقات میز پرہونی تھی میدان جنگ میں ہوگی۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے کڑیل اور سجیلے جوان جنہیں مائیں رب العزت کے حضور سجدوں میں مانگ کر خاک وطن پر قربان ہونے کے لیے جوان کرتی ہے جن کا لہو میدان جنگ کی تپش سے نہیں دشمن کے ناپاک عزائم سے کھول اٹھتا ہے یہ وہ جری ثبوت جو لفظ ہار سے واقف ہی نہیں۔
مزیدپڑھیں:آپریشن سندور دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے،ارنب گوسوامی ،ابھیشیک شرما کاانکشاف
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :