—فیس بک پی ٹی وی ویڈیو گریب

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب جاری ہے

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ تباہ کر دی گئی۔

پاک فوج نے بھارت کے قلعہ ڈھیر، گرین پلیٹو پوسٹ، جنگل ون پوسٹ بالمقابل پیر کانٹھی سیکٹر، نیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر کو بھی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی اسلام آباد پوسٹ اور سوکا جبرا پوسٹ تباہ کر دی جبکہ بھارت کا اڑی سپلائی ڈپو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اڑی سپلائی ڈپو کی تباہی افواجِ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع پاک فوج نے تباہ کر

پڑھیں:

لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔

لاہور کے علاقے مناواں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی طور پر یہ سرویلنس ڈرون لگتا ہے جس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا صنعتوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج
  • جھوٹ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں، خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
  • پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
  • بنوں; ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی
  • کاغان کے ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی