پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں۔
پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارت کی مزید چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
ایل او سی پر بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج نے ایل او سی تباہ کر
پڑھیں:
کیلر سیکٹر میں متعدد بھارتی پوسٹیں تباہ، دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا
بھارتی جارحیت کیخلاف لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ کارروائی جاری۔
پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپورجوابی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول: سماہنی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی۔
کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی جارحیت چیک پوسٹ تباہ کیلر سیکٹر لائن آف کنٹرول