بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی بھی تباہ: سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔
اس سے کچھ دیر قبل پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ ادھم پور ایئر بیس کو فتح ون 3میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔
آپریشن بنیان مرصوص ، پاکستان کے میزائل داغنے کی ویڈیو سامنے آگئی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن " بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے .
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد، سیکیورٹی گارڈ نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا
وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سیکیورٹی گارڈ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جس کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے، نے اشتعال میں آ کر کلہاڑی سے بیوی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ شدید خون بہنے کے باعث خاتون، جس کا نام رانی بتایا گیا ہے، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے اور ملزم اکثر اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ معمولی گھریلو تنازع نے شدید شکل اختیار کی جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی
اہلِ محلہ کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں میاں بیوی کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ زخمی حالت میں رانی کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس سیکیورٹی گارڈ قتل کلہاڑی