رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا۔یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات بارہ بج کر دس منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے۔
انہوں نے بریفنگ میں رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع کردیا کہ پاکستان ملوث ہے۔اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے پہلگام واقعے پر اٹھائے گئے سوالات کی ویڈیوز پیش کیں جن میں شہریوں نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھادیا اور پہلگام واقعے کو بھارتی فوج کا ڈرامہ قرار دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام واقعہ دو بج کر 30 منٹ پر پیش آیا اور دس منٹ بعد متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج ہوگئی، انہوں نے دس منٹ میں کیسے پتالگالیا کہ اس حملے میں پاکستان ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکانٹرز بھارتی افواج کا معمولم ہیں، پلوامے واقعے سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعے کی پول کھول دی تھی اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کو دہشت گردی کے لیے سپورٹ کرتا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کمیونی کیشن کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام واقعے سے قبل جہلم سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارت کے اندر دہشت گردی کے کیمپس موجود ہیں، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کررہا ہے۔
بھارت کی بے بنیاد جارحیت کو اب بند ہوجانا چاہیے، پاکستان نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش بھی کی تھی اور کہا کہا تھا کہ کوئی تیسرا فریق جج بن جائے مگر پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت میں مقیم مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت کئی ہزار مسافروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالا، اس وقت 57 پروازیں فضا میں موجود تھیں، بھارت اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کررہا ہے اب تک 77 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے، ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ہم بھارت کی صرف ان چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے ہم پر فائرنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6 ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیا، بھارت میڈیا کہانیاں گھڑنے سے قبل سوچ لے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنا جدید ترین طیارہ گرنے پر مایوسی کا شکار ہم اس کی مایوس جانتے ہیں، بھارتی حکام بھی لگتا ہے فلموں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں، لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کہتا ہے کہ مسعود اظہر کا بھائی نماز جنازہ پڑھا رہا ہے نماز جنازہ پڑھانے والے کا ویڈیو بیان آیا ہے کہ وہ حیران ہے اسے مسعود اظہر کا بھائی کیوں بنادیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پورے ملک سے بھارتی ڈرونز جمع کرکے ان کے منہ پر ماریں گے بھارت چاہتا ہے کہ وہ کارروائی کرتے اور کوئی اس سے سوال بھی نہ کرے؟ جب بھی ڈرون آتے ہیں تو انہیں مانیٹر کرکے گرایا جاتا ہے، ہم نے بھارت کے بھیجے گئے ایک ایک ڈرون کو گرایا اور کوئی ایک بھی واپس نہ جاسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حملوں میں 33 پاکستانی شہید اور 62 زخمی ہوئے۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ وطن کے کامیاب دفاع پر اللہ کے شکر گزار ہیں، پاک فضائیہ بھارتی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں فعال ہوگئی اور ردعمل دیا، بھارت کے تقریبا 60 طیارے آئے جن میں سے 14 رافیل طیارے تھے، ہم نے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ طیارے مار گرائے،مزید بھارتی طیارے بھی تباہ کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک گھنٹے سے زائد فضا میں جنگ ہوتی رہی، پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی کامیابی فضائیہ کے نصاب میں پڑھائی جائیگی۔اس موقع پر انہوں نے اسکرین پر سلائیڈز کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی سے متعلق بتایا اور بھارتی پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہنگامی حالات میں امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال عوام کا جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈاکٹر مصطفی بھٹیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی طیارے کی عبادت گاہ ننکانہ صاحب رافیل سمیت کے ثبوت
پڑھیں:
بھارت کے مشرق میں گہرائی تک حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی جارحیت پر دو ٹوک موٴقف سامنے آگیا
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے اور بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن کی تنقید سے شدید دباوٴ میں ہے، نے اب ایک بار پھر آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔
اس مہم میں فرضی دہشتگردوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
دی اکانومسٹ کے سوال پر کہ بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ "ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔ یہ بیان ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور موٴثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت کے مشرقی علاقے جیسے کولکتہ، جمشید پور، رانچی، بوکارو، راوٴرکیلا، بھوبنیشور اور پٹنہ اس کی معیشت کے اہم ترین مراکز ہیں۔ یہ علاقے صنعتی، تجارتی، توانائی، بندرگاہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز ہیں اور بھارت کی اقتصادی قوت میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
بھارت کے ان مشرقی علاقوں میں مودی کے پسندیدہ کھرب پتی گوتم ادانی اور مکیش امبانی کی مختلف بزنس کی مہنگی فیکٹریاں ہیں اور ٹیکنالوجی کے ڈیٹا سینٹرز ہیں جنکو اگر نقصان پہنچتا ہے تو ہندوستان کو دنوں میں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگا۔
اگر پاکستان کسی ممکنہ جنگ میں ان اقتصادی مراکز کو نشانہ بناتا ہے تو یہ محض سرحدی جھڑپ نہیں بلکہ بھارت کے اندر گہرائی تک حملہ تصور ہوگا۔
ایسا حملہ نہ صرف فوجی بلکہ معاشی و تزویراتی محاذ پر بھی بھارت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، جو دشمن کے حربی ارادوں کو مفلوج کر سکتا ہے۔
پاکستان کا موقف ہمیشہ دوٹوک اور اصولی رہا ہے کہ وہ ایک امن پسند ملک ہے، جو خطے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب معرکہ حق کے نتائج سے زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔