پاک بھارت جنگ:سوناکشی سنہا نے سنسنی پھیلانے پر بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر غلط اور سنسنی خیز رپورٹنگ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔
شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر سنسنی خیز رپورٹنگ پر اظہار برہمی کیا اور میڈیا کے اس عمل کو جنگ کو معمول قرار دینے کی کوشش بھی لکھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ بھارتی نیوز چینل مذاق بن کر رہ گئے ہیں، وہ بے بنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ نیوز چینل کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز کی خبریں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکی ہیں، میڈیا میں خبروں میں وژوئل افیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک کا غلط استعمال کرکے جنگ کی خبروں کو سنسنی بنا رہا ہے۔
سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے اس عمل کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میڈیا اس میں جوکر کی طرح نظر آتا ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ نیوز چینل اور میڈیائی اداروں کو درست اور بروقت معلومات پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خدا کے لیے ان نیوز چینل کو دیکھنا بند کردیں، وہ اچھے اور قابل اعتماد نیوز چینل کو دیکھیں، وہ خبروں کے نام پر گندگی اور کچرے کو نہ دیکھیں اور سنیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ انسٹاگرام اسٹوریز کو متعدد بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت ویب سائٹس نے بھی شیئر کیا اور باقی بھارتیوں نے بھی ان سے اتفاق کیا اور لکھا کہ بھارتی میڈیا پاک بھارت تنازع کے دوران غلط اور سنسنی پر مبنی خبریں پھیلا رہا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا نیوز چینل لکھا کہ
پڑھیں:
دوست کے شوہر سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، اداکارہ نے طلاق کی افواہ کو ہوا دے دی
بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے حالیہ پیشرفت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
فلم آپ کا سرور سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے انسٹاگرام سے اپنی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ شاید وہ اور ان کے شوہر سہیل کھتوریا اب ساتھ نہیں ہیں۔
ہنسیکا جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم کوئی مل گیا سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی بےحد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے 2022 میں جے پور کے مندوتا قلعے میں ایک شاندار تقریب میں بزنس مین سہیل کھتوریا سے شادی کی تھی، جسے بعد میں Disney+ Hotstar کی ریئلٹی سیریز Hansika’s Love Shaadi Drama میں دکھایا گیا۔
تاہم حالیہ دنوں میں مداحوں نے نوٹ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر غائب ہو گئی ہیں، جبکہ سہیل نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جوڑا گزشتہ کچھ دنوں سے الگ رہ رہا ہے۔ تاہم ہنسیکا یا سہیل کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن ہنسیکا کی خاموشی اور سوشل میڈیا سے تصاویر کا ڈیلیٹ کردینا واضح اشارہ ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔