نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے،بھارت نے واقعے کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کیا.

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں عاصم افتخار نے کہاہم پہلے بھی یہ سب دیکھ چکے ہیں، بھارت کا یہ پرانا وطیرہ ہے، پاکستان نے شروع دن سے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا،بھارت نے نہ تحقیقات کروائی نہ عالمی برادری کی بات سنی 6اور7مئی کی رات بھارت حملہ کیا تو پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوا،23 اپریل کو ہی بھارت نے جو اقدامات اٹھائے وہ جارحانہ نوعیت کے تھے.

انہوں نے کہااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشترکہ موقف تھا کہ کشیدگی کم کی جائے،سلامتی کونسل کے ارکان نے بھی غیرجانبدار تحقیقات کی حمایت کی،پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اورہم امن کے حامی ہیں،لیکن ہم یہ تسلیم نہیں کرسکتے کہ ایک ملک خود سے تمام فیصلے کرنا شروع کرے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

فالس فلیگ آپریشن اور رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارتی عدلیہ کا مودی کو کھلا خط

نئی دہلی: پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے الزامات اور بھارتی فضائیہ کو درپیش ناکامیوں پر بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی ریاست اُتر پردیش کی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس، جسٹس ارن بھنسالی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تحریری خط ارسال کیا ہے، جس میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن، 5 بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی اور اقلیتوں کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

خط میں جسٹس بھنسالی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نہ صرف پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہی ہے بلکہ بھارت کے اندر اقلیتوں کو بھی غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی کو بھارتی فضائیہ کی بدترین ناکامی قرار دیتے ہوئے آزاد انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یہ خط ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے جاری فالس فلیگ پروپیگنڈا مہم پر عالمی سطح پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد بھی مودی حکومت سے جواب مانگ رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مودی کا فالس فلیگ آپریشن؛ غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان
  • پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست، امن چاہتے ہیں، عاصم افتخار
  • بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی حملوں پر ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے تحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا،پاکستانی سفیر برائے یو این
  • پاکستان نے ابتدا ہی سے کہا کہ ہمارا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں: عاصم افتخار
  • بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام، امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا
  • فالس فلیگ آپریشن اور رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارتی عدلیہ کا مودی کو کھلا خط
  • مودی حکومت کا بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف بھڑکانے کا فالس فلیگ آپریشن بے نقاب
  • مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،راجہ پرویز اشرف