3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری-- فائل فوٹو
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا جبکہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں، معمولات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔
بھارتی اکاؤنٹس پر نشر ہونے والی پرانی ویڈیو کوجموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے، بھارت نے 1965میں بھی لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا تب بھی اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔
بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچ جیتے جب کہ پاکستانی ٹیم دو میچز جیتی اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست ہوئی۔