اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن "بنیان مرصوص"  (آہنی دیوار) کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا جہاں سے پاکستان کی مساجد، خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 3 فتح میزائل فائر کیے گئے جن کا ہدف  بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائیٹ، ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ تھا، ان تینوں تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے اپنے میزائل سے کامیاب نشانہ لگاتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان نے ارتضی عباس طوری سمیت شہید بچوں کے نام پر فتح میزائل داغے

میڈیا تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا جوابی وار جاری ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شہید پاکستانی بچوں کے نام پر پاکستانی فتح میزائل کی لانچ کردیا گیا۔ پاکستانی فتح میزائل کو بھارت کے اہم ٹھکانے تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ شائع کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مولانا مسعود ازہر کے خاندان اور شہید ارتضیٰ عباس طوری کے نام نمایاں طور پر درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افواج کو زبردست خراج تحسین، آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ترین: عظمیٰ بخاری 
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے
  • بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام
  • "آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
  • پاکستان کا   بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ  حملے میں شہید ہونیوالے بچوں کے نام  
  • پاکستان نے ارتضی عباس طوری سمیت شہید بچوں کے نام پر فتح میزائل داغے
  • پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
  • الفتح میزائل کی لانچ پاکستان کے شہید بچوں کے نام
  • بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین، ریلیاں نکالیں