رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے

جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی دیوار ہو۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، دشمن نے جو کیا وہ ایک کھلی جارحیت ہے ، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیش کش کی ، دشمن نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نے بزدلانہ حملہ کیا تو پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، دشمن نے میزائلوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کونشانہ بنایا توپھرہم نے جواب دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے طے کر لیا تھا جو ملاقات میز پر ہونی تھی وہ اب میدان جنگ میں ہوگی، رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے تو فیل ہوگئے ، شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کو جواز بنا کر بھارت نے بلاوجہ جنگ مسلط کی، ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا، بہادرجوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے ، دشمن کوعیاں ہوگیا ہے ، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے سیز فائر تک اپنے قائد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت، تجربہ کار رہنمائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، صدرمملکت کی مشاورت پر، صحافیوں اورسوشل میڈیا کے بھائیوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا، انتہائی قابل اعتماد دیرینہ دوست کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں چینی صدراور عوام سے بھی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے ایئربیس گولہ بارود اور جہاز ہمارے شاہنیوں کے کامیاب حملوں سے راکھ کا ڈھیر بن گئے ، قوم کی دعاؤں،مسلح افواج کی کوششوں سے اللہ رب العزت نے تاریخی فتح دی، سروسزچیفس، افسران سمیت تمام جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا قوم کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکورہوں، شہبازشریف نے آخر میں انہوں نے نعرہ بھی لگایا، ’’افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘‘۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

سوشل میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ پاکستان نے آپریشن بُنیان مّرصُوص کے دوران ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا ہے تاہم اب ترجمان پاک فوج نے تردید کردی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاکہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔ پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ پاکستان نے آپریشن بُنیان مّرصُوص کے دوران ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا ہے تاہم اب ترجمان پاک فوج نے تردید کردی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ہماری بہادر افواج نےدشمن کو بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا،وزیراعظم
  • پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سور الصف کی تلاوت کی
  • آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن بنیان مرصوصکا مطلب کیا ہے؟
  • آپریشن بنیان مرصوص، اس سے مراد کیا ہے؟
  • پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص لانچ کر دیا، اس لفظ کا کیا مطلب ہے؟