نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں۔

اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نے70سےزائد بھارتی ڈرونز گرائے، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر3میزائل چھوڑے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے ہوائی اڈوں،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل بھارت کی چیخیں واشنگٹن پہنچی، کل بھارت امریکا سے کہتا رہا آؤ اورہماری جان چھڑواؤ، ہماری مسلح افواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،پاک فضائیہ نے دشمن کواپنی صلاحیت سے شکست فاش کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، آج پوری دنیا پاکستان کی حکمت عملی اورصلاحیت کی تعریف کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی اسمبلی میں کھڑے ہوکرکہا تھا کیا کروں بھارت پر حملہ کردوں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جنگ لڑنے کی حکمت عملی کا علم نہیں تھا، آج وزیراعظم شہبازشریف نے مسلح افواج کو پورا جواب دیا، سی این این نے بتایا کہ بھارت نے جان بخشی کرانے کیلئے امریکا کی منتیں کیں، امریکا کی مداخلت پر سیز فائر ہوا، پاکستان نے اپنے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے پہلے دن ہی کہا تھا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، بھارت نے ڈرامہ رچاکرکوشش کی تھی کہ پاکستان پر غلبہ پاسکے، بھارت نے پاکستان کی بات چیت کی پیش کش ٹھکرا کر فیصلہ میدان جنگ میں کرنے کی کوشش کی، ہم نے بھارت کو میدان جنگ میں دن کو تارے دکھائے اورواپس میز پر لائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ایک تھیٹر بنا ہوا تھا، بھارتی میڈیا نے فلموں اور ڈراموں سے زیادہ جھوٹ بولا، حقیقت پتہ چلنے پر بھارت کے پلے خود کچھ نہیں رہا تھا،آج مسئلے جنگ وجدل سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ مذاکرات کے نتائج تک ہم کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کریں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےستمبر کےمقابلے 7.34 فیصد زائد، 3.41 ارب ڈالرپاکستان بھیجے

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فضائیہ نے جتنے بھی طیارے گرائے وہ اب تاریخ کا حصہ ہیں، ہم اپنی فضائیہ کی طرف سے گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد پر کھڑے ہیں، پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لیے درخواست کی، امریکی صدر کا مؤقف انتہائی اہم ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارت کو انتباہ
  • بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں: شہباز شریف
  • مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا: احسن اقبال
  • 27 ویں ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے، صوبائی خود مختاری ختم نہیں کرینگے: احسن اقبال
  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دیدیئے
  • خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
  • پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • بھارتی میجر جنرل کے ملکیتی شراب خانے کا سائن بورڈ ’پاکستان زندہ باد‘ سے چمک اٹھا، ویڈیو وائرل