بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رافیل کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ایئرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔مائیکل کلارک کے مطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا اور سنسنی خیز انکشافات کئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ایئربیسز پرحملہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔
دوسری جانب بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
آپریشن ب±نیان مَّرص±وص:خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن ب±نیان مرصوص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ایئر فیلڈز بھی تباہ کیں۔
پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا، آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی ایئر بیس پر ہائپر سونک میزائل سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کردیا۔ پاک فوج نے میزائل لے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیو جاری کردی۔
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد امریکہ اور دیگر ممالک کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو گئی جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کیا۔
عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے پاکستان کی پاکستان نے کہ بھارت بھارت کو نے کہا
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص شروع کردیا، ان شااللہ فتح ہماری ہوگی، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ہمارے دفاع کا حصہ ہے، ہم نے تیاری پہلے دن سے کی ہوئی تھی، اور آج دنیا نے اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا ہے۔
اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی یہ محض ابتدائی ردعمل ہے، اور نشانہ صرف ان مقامات کو بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستان پر پے لوڈ گرایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے پہلے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پھر یکطرفہ طور پر سرحد بند کی اور پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔
مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ گزشتہ شب نور خان ایئربیس، شور کوٹ اور سکھر ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق، بھارتی حملوں میں 35 پاکستانی شہید ہوئے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 80 ڈرونز مار گرائے۔
انہوں نے بھارت کے دوہرے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف امن کی بات، دوسری طرف حملے، یہ بغل میں چھری، منہ میں رام رام والی بات ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان مرصوص بھارت مودی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار