نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نے70سے زائد بھارتی ڈرونز گرائے، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر3میزائل چھوڑے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے ہوائی اڈوں،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل بھارت کی چیخیں واشنگٹن پہنچیں، کل بھارت امریکہ سے کہتا رہا آو¿ اورہماری جان چھڑواو¿، ہماری مسلح افواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،پاک فضائیہ نے دشمن کواپنی صلاحیت سے شکست فاش کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، آج پوری دنیا پاکستان کی حکمت عملی اورصلاحیت کی تعریف کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی اسمبلی میں کھڑے ہوکرکہا تھا کیا کروں بھارت پر حملہ کردوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جنگ لڑنے کی حکمت عملی کا علم نہیں تھا، آج وزیراعظم شہبازشریف نے مسلح افواج کو پورا جواب دیا، سی این این نے بتایا کہ بھارت نے جان بخشی کرانے کیلئے امریکہ کی منتیں کیں، امریکہ کی مداخلت پر سیز فائر ہوا، پاکستان نے اپنے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے پہلے دن ہی کہا تھاکہ پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، بھارت نے ڈرامہ رچاکرکوشش کی تھی کہ پاکستان پر غلبہ پاسکے، بھارت نے پاکستان کی بات چیت کی پیش کش ٹھکرا کر فیصلہ میدان جنگ میں کرنے کی کوشش کی، ہم نے بھارت کو میدان جنگ میں دن کو تارے دکھائے اورواپس میز پر لائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ایک تھیٹر بنا ہوا تھا، بھارتی میڈیا نے فلموں اور ڈراموں سے زیادہ جھوٹ بولا، حقیقت پتہ چلنے پر بھارت کے پلے خود کچھ نہیں رہا تھا،آج مسئلے جنگ وجدل سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ 

بھارتی اپوزیشن میدان میں آ گئی ، مودی سرکار سےبڑا مطا لبہ کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان نے ثابت کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان احسن اقبال بھارت نے سے نہیں نے کہا

پڑھیں:

بھارتی ایئرچیف کو پاکستانی طیارے گرانے کادعویٰ مہنگاپڑگیا

بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی ایئر چیف کے حالیہ بیان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیان میں جس قسم کے دعوے کیے گئے، وہ بھارتی فضائیہ کی باضابطہ پریس ریلیز  میں شامل ہی نہیں تھے۔ ان کے مطابق اگر بھارت نے واقعی پاکستانی ایف-16 طیارے فضا میں یا ایئر بیس پر تباہ کیے ہوتے، تو یہ ممکن نہیں کہ دنیا کو تین ماہ تک اس کی خبر ہی نہ ہو پاتی۔
  ثبوت کہاں ہیں؟
ساہنی نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستانی طیارے واقعی تباہ کیے گئے، تو یہ طیارے کون سے تھے؟ اور ان کی تباہی کے کوئی ماہرانہ یا سیٹلائٹ شواہداب تک کیوں پیش نہیں کیے گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے واقعے کو عالمی سطح پر چھپانا ممکن نہیں، خاص طور پر ایسے دور میں جب سیٹلائٹ اور اوپن سورس انٹیلی جنس (OSINT) ہر چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
   بھارتی ایئرچیف کا دعویٰ اور تنازعہ 
واضح رہے کہ بھارتی ایئر چیف نے 9 اگست کو ایک تقریب میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے خلاف حالیہ جنگ میں بھارت نے 6 پاکستانی طیارے تباہ کیے، جن میں 5 لڑاکا طیارے بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر بیسز پر کارروائی کرتے ہوئے وہاں کھڑے طیاروں کو نشانہ بنایا۔
تاہم یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب جنگ کے اختتام کو تین ماہ گزر چکے ہیں اور اس دوران نہ تو بھارت کی جانب سے کوئی قابلِ اعتماد ثبوت سامنے آیا ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئرچیف کو پاکستانی طیارے گرانے کادعویٰ مہنگاپڑگیا
  • پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہو گا، بھارتی آرمی چیف: مودی ٹکے ٹوکری ہو گیا، خواجہ آصف
  • امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رُکیں، فیلڈ مارشل
  • پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • آپریشن سندور غلط چال، معلوم ہی نہیں تھا پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہوگا ، بھارتی آرمی چیف
  • اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • جھوٹ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں، خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا