آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران “آپریشن بنیان المرصوص” میں پاک بحریہ نے مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور زبردست حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر انداز میں محدود کیے رکھا۔ بھارتی بحریہ اپنے تمام تر وسائل کے باوجود جنوبی محاذ پر پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔
پاک بحریہ کی ہمہ وقت موجودگی اور مسلسل نگرانی کے باعث بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جنگی جہاز یا ائیرکرافٹ پاکستان کی سمندری حدود کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔
بھارتی بحریہ کا فخر، ائیرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت، بھی پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان کے لیے خطرہ ثابت نہ ہو سکا۔
پاک بحریہ کی جنوبی سمندری حدود میں موجودگی نے نہ صرف دشمن کو محدود رکھا بلکہ اس نے شمال اور شمال مشرقی محاذ پر پاکستانی مسلح افواج کو اپنے اہداف کے حصول میں بھی مدد فراہم کی۔
مزید برآں، پاکستان کے سمندری تجارتی راستے اور تمام بندرگاہیں — کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر — معمول کے مطابق فعال رہیں، جو بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو اُس کی سمندری حدود تک محدود کر دینا ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے بھارتی بحریہ کو شدید شرمندگی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ کامیابی پاک بحریہ کی قیادت، افسران اور جوانوں کو جاتی ہے، جنہوں نے دن رات پاکستان کے آبی دفاع کو یقینی بنایا اور دشمن کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین سپریم کورٹ: نور مقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،عبد العلیم خان دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا جدہ:سینئرصحافی عمرفاروق کےاعزازمیں عشائیہ، سیزفائرکےاعلان پرصحافیوں کا اظہارتشکر بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر زندہ دلان لاہور کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر زندہ دلان لاہور نے لاہور شہر میں فتح ریلی نکالی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی کی قیادت کی۔
فتح ریلی مال روڈ سے شروع ہوئی اور استنبول چوک سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟
ریلی میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، سول سوسائٹی اور زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکا پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔
ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے، ریلی میں سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق، عمر عبد العزیز، حافظ راشد اور حافظ نوید اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
’عادی مجرم مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا‘مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کامیابی اور دشمن کیخلاف فتح کا دن ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی کو دنیا بھر نے تسلیم کیا ہے، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر اور مان ہے۔
ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ زندہ دلان سمیت پوری قوم کو فتح مبارک ہو، آج کا دن یومِ فتح کے طور پر منایا جائے، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدہ شکر ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا ریلیز کردیا
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے، عادی مجرم مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا ہے۔
افواج پاکستان وطن کے دفاع اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر پاکستانی اس عظیم فتح پر فخر محسوس کرتا ہے
ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے اس شاندار فتح پر عوام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آپریشن بنیان المرصوص آپریشن کامیاب پاک فوج پاکستان ریلی مسلم لیگ