آپریشن بنیان مرصوص بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا‘مسلم لیگ (ن)
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن ’’بنیان مرصوس ‘‘بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی۔زریں اثنا سینئر وزیر پنجاب ، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پر قوم جری افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے، جس نے دشمن کو دن کے اجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے۔ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص جاری رہے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن "بنیان مرصوص" (آہنی دیوار) کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا جہاں سے پاکستان کی مساجد، خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 3 فتح میزائل فائر کیے گئے جن کا ہدف بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائیٹ، ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ تھا، ان تینوں تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے اپنے میزائل سے کامیاب نشانہ لگاتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا۔