چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی، وزارت داخلہ میں کنٹرول سنٹر قائم
سٹی 42 : وزارت داخلہ میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کنٹرول سنٹر قائم کردیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے خصوصی کنٹرول سنٹر قائم کردیے گئے۔ وزارت داخلہ میں سیف سٹی کیمروں سمیت صوبائی حکومتوں کے لنکس بھی موجود ہیں ۔ تمام صوبائی حکومتیں،سول ڈیفنس، پولیس کے محکمے کنٹرول سنٹر سے منسلک کردیے گئے ہیں۔
بھارت کا" اڑی سپلائی ڈپو" تباہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے ادارے،پی ٹی اے اور فوری ریسکیو کے آپریشنز کیلیے کنٹرول سنٹر میں کام جاری ہے۔
کنٹرول سنٹر سے ضرورت کے مطابق مطلوبہ علاقوں میں جیمرز اور مانیٹرنگ کے حوالے سے بھی چیزیں دیکھی جا رہی ہیں، کنٹرول سنٹر میں الیکٹرانک میڈیا کی خصوصی ٹرانسمیشن بھی مانیٹر کی جا رہی ہیں، کنٹرول سنٹر تھریڈ الرٹ اور بروقت کاروائی کیلیے وفاق اور صوبائی اداروں کے ساتھ منسلک ہے۔ کنٹرول سنٹر کے دو خصوصی رابطہ نمبرز اور وائرلیس سسٹم بھی موجود ہے ۔
پاک فوج کی توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اُڑا دیے