لاہور ہائیکورٹ کا کلاس فور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنےکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 100 کلاس فور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے محمد ذیشان سمیت دیگر 99 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملازمین کی جانب سے سینیر قانون دان چوہدری آصف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اختیار کیا کہ کلاس فور ملازمین کو گزشتہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جو کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
سماعت کے دوران سی ای او اسکول ایجوکیشن لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتے کے اندر جاری کر دی جائیں گی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ انہیں مزید معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلا رحجان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملازمین کو
پڑھیں:
’’ایکس‘‘کی بندش کیخلاف درخواستوں کی سماعت 15 مئی کو ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔(جاری ہے)
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ حافظ شاکر محمود اعوان سمیت متعدد درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ’’ایکس‘‘کی بندش شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔