ریسکیو 1122 نے سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگا لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : ریسکیو 1122 نے سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگا لیا۔ فرسٹ ایڈ سمیت دیگر مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز سول سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری ملازمین کو ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو فرسٹ ایڈ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتربیت دی جا رہی ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو بے ہوش ہونے، مرہم پٹی کرنے اور ریسکیو آپریشن کے دوران امداد دینے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انسٹرکٹر زکے مطابق تربیت کا مقصد ملازمین کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملازمین کو
پڑھیں:
صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، 27 ویں ترمیم وسیاسی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(فائل فوٹو)
کراچی:۔ صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ دنوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو بھی ملاقات میں موجود تھے۔
فریقین نے حالیہ سیاسی معاملات پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے آئینی عدالت کی ترمیم پر مثبت ردعمل کا اظہارکیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے پیپلزپارٹی سے مولانا فضل الرحمن کو منانے کی درخواست کی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان سے 27ویں آئینی ترمیم پر بات کریں گے، یہ ملاقات اسی تناظر میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے کہا کہ تمام معاملات مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔