پشاور، سرکاری ملازمین کا کم از کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈ آف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا, کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے، سرکاری ملازمین کی اب گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اگیگا کے وفد نے چیئرمین وزیر زادہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری نیاز علی خٹک، ایپٹا کے صدر عزیزاللہ خان اور سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔ وفد نے مشیر خزانہ کو اپنی چارٹرڈ آف ڈیمانڈز پیش کیں اور مؤقف اختیار کیا کہ 26 مئی تک ہم نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مقرر کرکے تنخواہ و مراعات میں موجودہ تضاد ختم کیا جائے، ملازمین کی اپ گریڈیشن کرکے اعلامیہ جاری کیا جائے اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کیا جائے۔
وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈ آف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا, کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگیگا کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی روشنی میں آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تجاویز کو شامل کرکے ملازمین کو بجٹ کے موقع پر خوش خبری سنائی جائے گی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کے سابقہ بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازمین کی چارٹرڈ آف نے کہا کہ کیا جائے پی فنڈ وفد نے
پڑھیں:
گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، آسان قسطوں میں بکنگ کا آغاز
کراچی(نیوز ڈیسک)کِیا لکی موٹرز کارپوریٹڈ نے چوتھی جنریشن کی نئی گاڑی “’کِیا سورینٹو” کی ملک بھر میں بکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
یہ گاڑی 3 ویرینٹس میں دستیاب ہیں، جس میں فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی وی 6، 3.5 ایل)، ٹربو ہائبرڈ (ایف ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) اور ٹربو ہائبرڈ آل۔
وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) شامل ہیں۔ صارفین 69 لاکھ 99 ہزار 500 روپے جمع کرانے کے ساتھ نئی سورینٹو بک کروا سکتے ہیں، جس کے بعد 12 ماہانہ اقساط کے ذریعے آٹو فنانسنگ کے تحت ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
فرنٹ وہیل ڈرائیو وی 6 کی قیمت ایک کروڑ 34 لاکھ 99 ہزار روپے، فرنٹ وہیل ڈرائیو برائے ہائبرڈکی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے اور آل وہیل ڈرائیو بائے ہائبرڈ کی کل قیمت ایک کروڑ 59 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔
بکنگ کا آغاز 11 مئی 2025 کو دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگا،ویرینٹ کی دستیابی اور اہلیت کیلئے خریدار اپنے قریبی کِیا ڈیلرشپ کا دورہ کرسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بٹھنڈہ میں گرنے والے رافیل کی نئی ویڈیو آگئی، بھارتیوں نے گروک سے پوچھا تو کیا جواب ملا؟