2025-06-27@06:28:19 GMT
تلاش کی گنتی: 17006
«پی فنڈ»:
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ...
---فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے مگر پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو جوڑا اور مشکلات کم کیں۔لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔مہمانِ خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ذرا سی مشکلات پر واویلا شروع کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ڈکٹیٹر دور کی سختیاں بھی ہنس کر برداشت کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایک جماعت سوشل میڈیا پر گرفتاریوں کا چرچا کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے شاہی قلعے سے سکھر جیل تک سب کچھ برداشت کیا۔قمر...
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدگی سے روکا جا سکے، اس معاہدے کے تحت ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ایرانی سیاستدانوں نے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اس معاہدے سے دستبرداری کی دھمکی دی ہے، جن میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اگرچہ صدر میکرون نے ان حملوں کو حقیقی معنوں میں مؤثر قرار دیا تھا لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ بدترین ممکنہ صورتحال یہ ہوگی کہ ایران ہتھیاروں پر کنٹرول کے اس تاریخی معاہدے سے نکل جائے۔ یہ بھی...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی چپقلش نے نہ صرف تنظیمی ڈھانچے کو متاثر کیا ہے بلکہ ورکرز بھی قیادت کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنماؤں نے اب خاموشی اختیار کرنے کی حکمت عملی اپنالی ہے تاکہ مختلف بیانات سے پیدا ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ سمیت مختلف معاملات پر قیادت کی متضاد آراء نے پارٹی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف رہنماؤں کی رائے کو سوشل میڈیا پر غلط انداز...
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ امریکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیرول رہائی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کیخلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب نے اقبال میمن کو ایک زیرحراست قیدی کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر انکوائری نوٹس بھیجا تھا، حالانکہ وزیراعلیٰ کو 48 گھنٹوں سے زائد مدت کی پیرول پر رہائی کی اجازت دینے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی پیرول پر رہائی کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور یہ ایک انتظامی فیصلہ تھا، عدالتی حکم نہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل عدالت میں یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق شواہد پیش کیے۔ ان انکشافات کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگی، مگر اسے اجازت نہیں دی گئی، جس پر سارا تنازع کھڑا ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے بعد خطاب کیا، جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس پر حملے جیسے واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو اقتصادی پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی پیشکش کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد ایران کی تعمیر نو میں تعاون اور وہاں اقتصادی بحران کی شدت کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی روس کو کیسے براہ راست معاشی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس میں کہا کہ ’انہیں (ایران کو) پیسے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کو دوبارہ ٹھیک کر سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ہو سکے‘۔ تاہم ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’ہم نے اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی نہیں چھوڑی‘۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایرانی تیل خریدنے کی اجازت...
حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26 میں اعلان کیا گیا تھا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کیا جائے گا، بعدازاں عوامی بے چینی کے پیش نظر اسے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ تاہم سولر پینلز پر پہلی بار اس قدر بھاری بھرکم جی ایس ٹی عائد ہونے کے بعد سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے حکومت نے عوام کا بڑا مطالبہ مان لیا، سولر پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین آفاق علی خان...
کشمیر میں آج بھی آٹا بنانے کے لیے روایتی پن چکیاں استعمال ہوتی ہیں۔ مقامی زبان میں ’جندر‘ کہلانے والی یہ چکیاں مکمل طور پر قدرتی وسیلے یعنی پانی کی طاقت سے چلتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں آٹا پیسنے کی روایتی چکی اب بھی چلتی ہے تیز بہتے ندی نالوں پر نصب کی گئی پتھروں سے بنی یہ چکیاں بجلی، ڈیزل یا پیٹرول کے بغیر کام کرتی ہیں۔ مقامی لوگ آج بھی ان کا استعمال کر کے نہ صرف روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ اخراجات سے بھی بچتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باوجود کچھ علاقوں میں یہ نظام آج بھی فعال ہے۔ مزید پڑھیے: جدید دور میں سوات کی قدیم چکی کیسے کام کرتی...
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نمائندوں کی اسلام آباد میں محفوظ اور پرسکون رہائش کے لیے پہلے سے موجود خیبر پختونخوا ہاؤس کے باوجود خیبر پختونخوا ہاؤس 2 تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کے پی ہاؤس پر چھاپہ، آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی استدعا صوبائی حکومت نے بجٹ میں 500 ملین روپے پختونخوا ہاؤس 2 کی تعمیر کے لیے مختص کیے ہیں جو اسلام آباد کے قریب خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس 2 صوبے کے لیے...
اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی، جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وہ کل ہی اس کیس میں پراسیکیوٹر مقرر ہوئے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی ) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبہ میں عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کے لیے تیار ہیں، 2030ء تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائے گی اور 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کا ہدف حاصل کریں گے، پاکستان متعددممالک کو جوڑنے والا قدرتی توانائی راہداری کاکردار ادا کرسکتا ہے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “توانائی کے مستقبل کے لیے جدت کو اپنانا’’ کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے توانائی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کے دوران وفاقی وزیر توانائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(کامر س ڈیسک) اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ACWA)کے صدر اور ممتاز سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے پشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا انصار اللہ خلجی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے کالم نگاروں اور صحافیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدر اورسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے سابق سینئر نائب صدراورموجودہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ( کراچی ریجن ) بروز جمعہ 27 جون سے کراچی کے مختلف گراؤنڈز پر شروع ہو رہا ہے. پروگرام کے مطابق میچز یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس ، کے سی سی اے اسٹیڈیم اور بقائی کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جائیں گے جس میں کراچی ریجن کی سات زونز کی منتخب ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جس کو ہیڈ کوچیز کراچی ریجن نے ٹرائلز کے بعد زونل کوچز اور زونز کے صدور کے مشورے سے ٹیموں کو منتخب کیا۔زون ایک : المان شفیق، فرمان احمد، ملک زین العابدین، فضل سبحان، طحہ محمود، بہادر علی، زبیر دلاور، محمد رضا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین محمد یوسف نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کا برائے سال ۲۰۲۵ – ۲۰۲۶ کے لئے ( پانچ ارب،اْنسٹھ کروڑ، آٹھ لاکھ،پندرا ہزار، سات سو، باون) روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ میں ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ (پانچ ارب، اٹھاون کروڑ، ستانوے لاکھ، 45 ہزار) روپے لگایا گیا جبکہ بچت کا تخمینہ (دس لاکھ،ستر ہزار، سات سو باون) روپے ہے اراکین کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ بجٹ اجلاس میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، اکاؤنٹ آفیسریوسف ملک،ڈائریکٹر کونسل، بجٹ آفیسرسعود عالم صدیقی، سینیئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ...
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹر نتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔ عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبہ میں عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کے لیے تیار ہیں، 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائے گی اور 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کا ہدف حاصل کریں گے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق "توانائی کے مستقبل کے لیے جدت کو اپنانا” کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے توانائی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کے دوران وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ دنیا بھر کو توانائی کے بڑھتے ہوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بیشتر خاندان روزانہ ایک وقت کے کھانے پر گزارا کر رہے ہیں جبکہ ایک تہائی آبادی کو کئی روز فاقوں کا سامنا رہتا ہے۔غزہ کے شہریوں کو محدود مقدار میں جو امدادی خوراک میسر آتی ہے اس میں غذائیت کا فقدان ہوتا ہے۔ یہ عموماً پتلے شوربے، دالوں یا چاول اور تھوڑی سی روٹی یا بسا اوقات جڑی بوٹیوں اور زیتون کے تیل کے مرکب پر مشتمل ہوتی ہے جسے دقہ بھی کہتے ہیں۔ Tweet URL ادارے کے مطابق بچوں، معمر اور بیمار افراد کو خوراک مہیا کرنے کے لیے بڑے عام طور پر فاقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 573 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل مکمل کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کیں، جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔اجلاس کے دوران مختلف اہم ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، جن میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری، پیٹرولیم مصنوعات پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کاربن لیوی، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات سے متعلق قانون، انکم ٹیکس آرڈیننس، کسٹمز ایکٹ 1969، اور...
پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت کو خطے میں امن و امان قائم کرنے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ قیام امن نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں امن دو، کاروبار کا موقع دو، پھر ہم ٹیکس دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امن، آزادی اور ترقی کی دعا کی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت نے اسلامی ہجری سال کے آغاز پر دعا کی کہ نیا سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے انتشار اور لڑائی جھگڑے سے منع فرمایا ہے۔ اس مہینے کی مقدس فضیلت ہمیں نیکی، عبادت، رواداری، ایثار اور قومی یکجہتی...
ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع فرما یا ہے، اللہ...
پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء ہی اپنی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بنایا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع فرما یا ہے، اللہ...
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے کئی علاقوں میں جاری شدید گرمی کے زور کو ہواؤں اور بارشوں نے بالآخر توڑ دیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت کے خدشات بھی پیدا ہوگئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ بارش قصور میں 71 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اوکاڑہ میں 67، شیخوپورہ میں 54 اور جوہرآباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح اسلام آباد میں...
قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کو گراتے ہیں تو کیا ہو گا؟ کیا نئے مسائل اور بے یقینی پیدا نہیں ہو گی؟لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے سیمینار سے قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو بھٹو صاحب کی بدولت ہے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں کیونکہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھٹو نے بکھری ہوئی قوم کو اکٹھا کیا اور متفقہ آئین دیا، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے اور ہم لڑتے بھی ہیں، جب نواز شریف پر برا وقت آیا تو بے نظیر نے خود ان کے...
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملے سے متعلق رپورٹنگ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے نیوز چینلز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ امریکی نیوز چینلز ایران پر حملے سے متعلق بے سروپا سوالات اُٹھا رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کسی بھی چینل کا نام لیے بغیر جذباتی انداز میں کہا کہ دراصل تنقید کرنے والے چینلز کو صدر ٹرمپ کی کامیابی ہضم نہیں ہورہے ہیں اور یہ چینلز گھما پھرا کر رپورٹنگ کرکے لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیث نے کافی جذباتی انداز میں میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ میڈیا کے صدر کے دعوؤں پر شواہد...
اسلام آباد :قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔وزیرِ اعطم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا، اس کے علاوہ اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی وزیرِ اعظم نے ملاقات کی۔ Post Views: 4
واٹس ایپ صارفین بھی جلد ہی یوٹیوب اور فیس بک کی طرح واٹس ایپ چینلز سے پیسے کمانے لگیں گے، ایپلی کیشن انتظامیہ کی جانب سے مونیٹائزیشن پروگرام شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے گزشتہ ہفتے ایپلی کیشن کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اس میں اشتہارات دکھانے کا اعلان کیا تھا، اب اس میں مونیٹائزیشن فیچر بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔اشتہارات کو سٹوری یا سٹیٹس کے سیکشن میں سٹیٹس کے درمیان ہی دکھایا جائے گا،اسی سیکشن میں ہی چینلز کو مونیٹائز کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر واٹس ایپ بزنس یا واٹس ایپ کے...
ایرانی قوم ایک عظیم قوم ہے، ایران ایک مضبوط اور وسیع و عریض ملک ہے، ایران قدیم تمدن کا مالک ہے، ہمارا ثقافتی اور تمدنی سرمایہ، امریکا اور امریکا جیسوں سے سیکڑوں گنا زیادہ ہے۔ کوئی ایران سے یہ توقع رکھے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے سامنے گھٹنے ٹیک دے، یہ پوری طرح سے بکواس اور ہرزہ سرائی ہے، جسکا یقینی طور پر عقلمند اور دانا افراد مذاق اڑائيں گے۔ ایرانی قوم، صاحب وقار ہے اور صاحب وقار رہے گی۔ وہ فاتح ہے اور اللہ کی توفیق سے فاتح ہی رہے گی۔ ہمیں امید ہے کہ خداوند متعال اپنے لطف و کرم سے اس قوم کو ہمیشہ باعزت اور باشرف رکھے، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے درجات بلند...
ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی طرف سے مجھے، اسرائیل اور یہودیوں کی دل سے حمایت کرنے پر شکرگزار ہوں۔ نیتن یاہو نے لکھا کہ ہم ساتھ مل کر مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے یرغمالیوں کی رہائی اور امن کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کے حملوں تلے صیہونی ریاست کچلی جا چکی تھی، ایرانی سپریم لیڈر...
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سخت قدم اٹھانے کی دھمکی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، جاوید ہاشمی سمیت کئی رہنماؤں کو گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہماری پارٹی کا آئینی اور سیاسی حق ہے۔ ہم نے ہائیکورٹ آرڈر کے مطابق ملاقات کیلیے فہرست جمع کرائی تھی۔ ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور آپ قانون پر عملدرآمد کر کے کیا پیغام دینا چاہتے...
قومی اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔وزیرِ اعطم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا، اس کے علاوہ اراکینِ قومی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ، اقبال میمن کے خلاف پیرول پر رہائی کے معاملے میں جاری نیب انکوائری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق نیب کی جانب سے اقبال میمن کو ایک زیرحراست قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے انکوائری کا نوٹس بھیجا گیا تھا، حالانکہ قانون کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی قیدی کو 48 گھنٹوں سے زائد مدت کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ رہائی ایک انتظامی فیصلہ تھا، عدالتی حکم نہیں اور اس میں تمام قانونی تقاضے...
بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 10 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں تقریبا اڑھائی ہزار افراد نے شرکت کی جن میں اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چھون، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان، دنیا بھر کے بڑے کثیر الجہتی ترقیاتی اداروں کے سربراہان، اہم مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے سربراہان اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد 57 سے بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی ہے، جس سے تمام ممبران کی مشترکہ ترقی میں نئی تحرک پیدا...
بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے تھیان جن شہر میں 2025 سمر ڈیووس فورم کے بزنس نمائندگان کے سمپوزیم میں شرکت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے فوائد کو چین کے صنعتی فوائد کے ساتھ ملا کر زیادہ اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات تشکیل دی جا سکتی ہے، اور کاروباری اداروں کی عالمی مسابقت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ دوسرا، چین میں مصنوعات اور خدمات کے صارفین کی بڑی تعداد موجود ہے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے درمیان ایک موثر تعامل ہے،...
بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پیرول رہائی پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دے دی۔عدالتِ عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دینے کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔ حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ نیب نے اقبال میمن کو پیرول پر زیرِ حراست قیدی کی رہائی کے معاملے پر انکوائری نوٹس بھیجا، وزیرِ اعلیٰ ملزم کو 48 گھنٹے سے زائد پیرول پر رہائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا، زیرِ حراست ملزم کی پیرول پر رہائی عدالتی نہیں...
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دے دیاجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اور کابینہ کے ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیرِ اعطم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی اُن کی نشست پر جا کر...
بیجنگ : چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی گئی اور اس کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب اسی دن اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئی۔ اس فیچر فلم کا نشر اٹلی کے 30 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر کیا جائے گا ۔ یہ پروگرام شاندار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے،...
اپنے ایک بیان میں مائیکل مارٹن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کو نافذ کرنے کیلیے اسرائیل کیساتھ تعاون کے معاہدے کو معطل کرنے سمیت سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین سے آئر لینڈ کے وزیراعظم "مائیکل مارٹن" نے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں بسنے والے صیہونی آباد کاروں اور اسرائیل کے انتہاء پسند وزراء پر پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے گزشتہ جمعرات کو برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس سے قبل کہا کہ مغربی کنارے میں اشتعال انگیزی پر اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" اور وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" سمیت غاصب صیہونیوں کو پابندیوں کا نشانہ بنانا چاہئے۔ مائیکل مارٹن نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع ٹاور میں 8 سے17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے وِزکڈز سمر کیمپ 2025 کیلئے رجسٹریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری سوچ کو فروغ دینا ہے۔(جاری ہے) کیمپ میں کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، اینٹرپرینورشپ اور مارکیٹنگ سے متعلقہ ورکشاپ کروائی جائیں گی جس سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، ہم عمر بچوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نئی مہارتیں سیکھنے کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ وِزکڈز محض ایک...
بیشتر یورپی ممالک کی منافقانہ خاموشی کے باوجود، ہسپانوی وزیر اعظم نے اسرائیل کے بارے یورپی یونین کیجانب سے اختیار کردہ دوہرے معیار پر سخت تنقید کی اور روس و اسرائیل کے حوالے سے یورپ کے رویے کا موازنہ کرتے ہوئے تل ابیب کیساتھ شراکتداری کے معاہدے کو فی الفور معطل کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز (Pedro Sánchez) نے اعلان کیا ہے کہ یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ یورپی یونین نے روس کے خلاف تو پابندیوں کے 17 پیکج عائد کئے ہیں، جبکہ اسرائیل کے خلاف کوئی ایک کارروائی بھی نہیں کی! انسانی حقوق کے ضیاع اور سنگین جنگی جرائم کے ارتکاب کے حوالے سے قابض اسرائیلی رژیم کو حاصل مکمل استثنی...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے طور پر بجٹ پیش کرکے پاس کرالیا ہے، پیٹرن انچیف کا حق ہے وہ بجٹ پاس ہونے سے قبل اپنا ان پٹ دے مگر ہمیں ملنے نہیں دیا جارہا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین موجود نہیں ملک میں ادارے اور نظام غلط کام پر لگے ہوئے ہیں اور عدلیہ بھی آزاد نہیں، پیٹرن انچیف کا حق ہے وہ بجٹ پاس ہونے سے قبل اپنا ان پٹ دے، کے پی میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا لیکن زور بازو پر باقی کا مینڈیٹ بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر بجٹ پیش کرکے پاس کرالیا ہے، ہم نے پارٹی کی...
ملک یونس—جنگ فوٹو مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ جاپان اور فلپائن کےلیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کریں۔ان کا کہنا ہے کہ جاپان میں مقیم تقریباً 40 ہزار جبکہ فلپائن میں 25 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قومی ایئر لائن کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملک یونس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جو پاکستان کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں، حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، پی آئی اے کی عدم دستیابی سے پاکستانیوں کو ناصرف مہنگے ٹکٹ...
— فائل فوٹو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کوئی مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ جاوید ہاشمی نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ میرا خیال ہے عمران مائنس ہو گئے: علیمہ خان بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان...
فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ٹیمیں اور مشینری مختلف علاقوں میں تعینات کردیں۔ ڈی ایچ اے کا 80 کلومیٹر پر محیط برساتی نالا پانی کی نکاسی میں استعمال ہوگا۔ کراچی: کچھ علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ برساتی نالا بارش کے پانی کو بحیرہ عرب میں ملائے گا۔ ترجمان کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ کے مطابق مون سون پلان کے تحت 150 سے زائد واٹر پمپس اہم مقامات پر نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ 1،300 افراد پر...

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی پر نیب نے تیاری کیلئے مہلت مانگ لی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے مہلت مانگ لی ۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس سماعت کی دوعان سماعت وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی جب عدالت نے دلائل کے لئے کہا تو درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ...
بانی پی ٹی آئی کی فیملی تسلی رکھیں، انہیں کوئی مائنس نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت بانی پی ٹی آئی کو ملکی سیاست سے مائنس نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار ہیں بلکہ سیاسی بیانیے کا محور بھی وہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست کا محور ہیں اور ان کے بغیر سیاست ممکن نہیں۔ان کا ذکر ہر فورم پر ہوتا ہے ہر جگہ انہی کی بات ہوتی ہے...
میرے لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں،صرف انہی کے سامنے ہی جوابدہ ہوں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا میرے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں اور میں صرف انہی کے سامنے جوابدہ ہوں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی اگر مجھ سے مطمئن ہیں تو میں کسی اورکو مطمئن کرنے کا ذمہ دار نہیں،حکومت بانی کی امانت ہے،وہ جب کہے گا ختم کردوں گا۔ وزیراعلی نے کہا بجٹ کے حوالے سے انہوں نے میرے فیصلے کی تائید کی ہے،حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی،بجٹ پاس نہ ہوتا...
کیمروں نے چہرے کی مدد سے 72 انتہائی مطلوب ملزمان کا الرٹ بھی جاری کیا، کریمنل ڈیٹا میں موجود 2 ہزار 487 چہروں کو بھی شناخت کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سیف سٹی کیمرے اپنی ٹیسٹنگ پیریڈ میں الرٹس کامیابی سے بھیج رہے ہیں، گزشتہ 21 روز میں 15 گرفتاریاں اور مقدمات درج کرکے گاڑیاں ضبط کی گئیں، جب کہ اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس بھی جاری ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی ٹیسٹنگ کے دوران 21 روز میں اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس جاری ہوئے ہیں۔ ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 12 سائٹس...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکہ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کاپہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایرانی عوام کو اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے.(جاری ہے) ایرانی کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے” ایکس “پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای آج ایرانی عوام سے خطاب کریں گے یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایک نیوز کانفرنس...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہو جاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا، کیا گلے شکوے دور ہوئے؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں، ان کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی...
---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی بات کی، سولر پر ٹیکس بھی پی پی کے اعتراض کے بعد کم کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ جب پیش ہوا تو کچھ مسائل پی پی کے لیے تشویش ناک تھے، بجٹ سے پہلے مذاکرات ہوئے، پی پی نے اپنی تجاویز دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے تنخواہوں میں اضافے اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافے کی ڈیمانڈ کی تھی۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو حکومت نے کم کیا مگر پھر بھی لوگوں کو دشواری ہوتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں...
صوبہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں آج (26 جون کی) شام سے یکم جولائی تک تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے اس اسپیل کے دوران شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ بھی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلع چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات، اور کوہستان کے لیے خصوصی الرٹ جاری کیا ہے اور وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ادارے نے عوام اور سیاحوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں جن میں مقامی آبادی کو...
راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے...
کراچی: گورنر خیبر پختونخوا کی کراچی میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، فیصل کریم کنڈی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف اور بجٹ پاس ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بھی حکومت سندھ کی طرح پنک بسز، پنک ٹیکسیز اور پنک اسکوٹیز جیسے اقدامات کرنے چاہئیں، تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے...
چیئرمین نیب نے اسپیکر ایاز صادق کو سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب کی جانب سے 5311 ارب روپے کی تاریخی ریکوری پر ادارے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے نیب کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بے مثال کارکردگی ادارے کی شفافیت اور احتساب کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ملاقات میں اسپیکر نے نیب میں جاری کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کردی۔رپورٹ میں نیب نے بتایا کہ نیب نے لوٹی ہوئی رقم 5311 ارب روپے کی تاریخ ساز اور ریکارڈ ریکوری کی ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نیب کی 5311 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کو خراج تحسین پیش کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کی بے مثال ریکوریاں اس کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب میں کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور AI سے شفاف تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ایاز صادق نے شکایات کے ازالے کیلئے نیب کی سہولت کاری اقدامات...
اسلامی نظریاتی کونسل کی زیر صدارت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء، محققین اور دانشوروں نے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جس میں پاکستان کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی تناظر کو سامنے رکھتے ہوئے ’پیغامِ پاکستان‘ کی روشنی میں ایک متفقہ ’ضابطۂ اخلاق‘ جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج، محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان علماء کرام نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا کہ آئین پاکستان اور ملکی قوانین میں جو بنیادی انسانی حقوق دیے گئے ہیں، وہ تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، جان، مال، عزت اور بنیادی سہولیات کی مکمل ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ اس ضابطۂ اخلاق میں واضح کیا گیا ہے...
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا مرکز و محور ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں سیاست سے مائنس نہیں کر سکتی۔ عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اُنہیں مائنس نہیں کر سکتی، میں اُن کے خاندان اور علیمہ باجی کو بھی تسلی دیتا ہوں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/NFzFStm45m — Khurram Iqbal (@khurram143) June 26, 2025 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا تصور بھی حقیقت سے دور ہے۔ اُنہوں نے عمران خان کے اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن کے خاندان اور خصوصاً علیمہ باجی...
190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی، جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت پارٹی کے دیگر...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران کی فتح پر جمعہ کو یوم الفتح منایا جائے گا، ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کے لئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے دائرہ کار کو مزید پھلایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ دوران اجلاس وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، اراکین کو بجٹ بل ترامیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں...
کراچی: خلیج بنگال سے مون سون اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہے ہیں جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے جبکہ ایک مغربی لہر نے بھی ملک کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دیہی سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار،...
فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ پیپلز پارٹی/ ایکس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں بجٹ کی منظوری میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بجٹ میں ووٹ دینے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے چند روز قبل اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا،...
لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نے اپنے ہی صدر ٹرمپ کا منہ کڑوا کردیا، پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعووں کا مزہ پھیکا کردیا۔ لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا، جس پر امریکی صدر جھنجھلا گئے اور انٹیلی جنس رپورٹ کا...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اس...
اسپیکر ایاز صادق کی زیر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانس بل 2025 کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کر دی۔ فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک...
پی ٹی آئی رہنماء کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ انکوائری...
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان...
منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام صرف اسلامی مہینے کا آغاز نہیں بلکہ صبر، قربانی، وفا، حق اور عدل کا درس دینے والا محترم مہینہ ہے۔ حضرت امام عالی مقام کی دین مصطفوی کیلئے عظیم قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملکی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
پشاور:ہائی کورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ انکوائری جوائن کریں، نیب آپ کو گرفتار نہیں کرے گی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا اور 23 جون کو طلب کیا تھا۔ درخواست گزار کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج ہیں جس...
سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3:32 بجے ہوگی اور 26 جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے، 15 منٹ ہوگی جب کہ اور مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ ترجمان...
پشاور: ہائی کورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ انکوائری جوائن کریں، نیب آپ کو گرفتار نہیں کرے گی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا اور 23 جون کو طلب کیا تھا۔ درخواست گزار کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز...
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور اطراف میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 23 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز زلزلے کا مرکز سبی سے 24 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ خیبر پختونخوا: ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پیپلز پارٹی کا بجٹ میں متنازع شقوں میں ترمیم کا مطالبہ، کابینہ آج نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری دے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بدھ کے روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کچھ سیاسی طور پر غیر مقبول شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ قومی اسمبلی میں آج (جمعرات) متوقع منظوری سے قبل ان متنازع شقوں میں ترمیم کرے۔ تفصیلات کے سابق وزیر خزانہ اور پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر (جو اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین بھی ہیں) نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارش ہوئی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔(جاری ہے) ...
نیویارک(اوصاف نیوز)ایران کی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کے حوالے سے امریکہ سے بیانات میں ایک مرتبہ پھر تضاد سامنے آ گیا ہے ۔ لیک ہونبوالی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا، جس پر امریکی صدر جھنجھلا گئے اور انٹیلی جنس رپورٹ کا غصہ امریکی میڈیا پر نکال دیا، نام لے لے کر برا بھلا کہا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نے اپنے ہی صدر ٹرمپ کا منہ کڑوا کردیا، پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعووں کا مزہ پھیکا کردیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں نے ایک جدید قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے جو صرف سورج کی روشنی ہی نہیں، بلکہ کمرے میں موجود بلب یا دیگر مصنوعی روشنیوں سے بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ نئی ٹیکنالوجی پیرووسکائٹ نامی مواد پر مبنی ہے، جسے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پیرووسکائٹ سولر سیلز کو ان کی اعلیٰ توانائی تبدیلی کی صلاحیت کے باعث روایتی سلیکون سولر پینلز پر فوقیت حاصل ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ان کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پیرووسکائٹ مواد کو اس طرح ڈھالا جا سکتا ہے کہ وہ کمرے کے اندر موجود مصنوعی روشنی، جیسے بلب...
سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ کا یکطرفہ حوالہ دیکر ایران کی مثبت کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بغیر قرارداد منظور کروانے پر زور دیتے ہیں، جو کہ مذاکرات کے ماحول کو نقصان پہنچاتا ہے اور کشیدگی بڑھاتا ہے۔ فو کونگ نے اسرائیل اور امریکا کی طرف سے ایران پر طاقت کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری بحران امریکا نے ہی...
کراچی: شہر قائد میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی ہوائیں اس وقت 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60 تحاریک پیش کردیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے مالیاتی بجٹ کی منظوری اور کٹوتی کی تحاریک کا عمل شروع ہوا۔ اجلاس میں خزانہ ڈویژن کے 14 مطالبات زر منظوری کیے لیے پیش کیے گئے جب کہ اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60تحاریک پیش کیں۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کٹوتی کی تحریکوں کا مقصد یہ ہے کہ ہم پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی زیادہ کر دی ہے، یہ عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ بانی کی ہدایت ہی موصول نہیں ہو رہی تو کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا پیغام اور حکم حتمی ہوتا ہے، ان کی خلاف ورزی کسی قسم قبول نہیں ہے۔جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت نہیں تھیں تو بجٹ کیوں پیش کیا گیا؟ پارٹی قیادت نے بانی کی ہدایت کے برعکس یہ فیصلہ کیوں کیا؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن،غزہ،نیدر لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا، میرا خیال ہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی غزہ کے حوالے سے بہت اچھی خبر سامنے آنے والی ہے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مجھے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ ہماری جو جنگ ہوئی ہے اس میں فیلڈ مارشل کی ڈیٹرمنیشن اور ان کی پلاننگ ہے جس کا رزلٹ ہے کیونکہ خود ٹرمپ اس میں انوالو تھے صلح کرانے میں، وہ نیگوشی ایٹ کر رہے تھے تو انھوں نے خود دیکھا ہے کہ ان میں کتنی ہمت ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اس میں پرائم منسٹر کا کیسے کردار نہیں ہے، وہ ہمارے سی ای او ہیں، پرائم منسٹر ہی کنٹرول کر رہے تھے ٹھیک ہے جو وہ کرتے ہیں، فیلڈ مارشل اس کے حقدار ہیں جو انھوں نے...