مانسہرہ: سیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانیوالے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سید نعمان: ڈی پی او کا کہنا تھا مانسہرہ کےسیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانے والے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگ کے خطرات پر آزاد کشمیر شادرہ نیلم ویلی سے 22 افراد پیدل جھل کھڈ ناران آرہے تھے۔
شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوری ٹاپ کے قریب برفباری اور گلشئیرز کی زد میں آکر 8 افراد راستے میں پھنس گئے تھے ،ناران پولیس ، کے ڈی اے اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ ٹیم نے لاپتہ افراد کو تلاش کرکے ریسکیو کیا۔
24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند، 444 پروازیں منسوخ
22 افراد میں سے 19 افراد کو ناراں پہنچا دیا گیا، مانسہرہ شدید سردی برف باری آکسیجن کی کمی سے قافلہ میں شامل ایک شخص کی جاں بحق ہو گیا تھا، مانسہرہ دیگر دو افراد کو لاش سمیت آزاد کشمیر نیلم کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو کیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افراد کو
پڑھیں:
سرگودھا: سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑا، 4 بہنوں کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھلوال کے چک 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔
خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکیوں میں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے چاروں بہنو کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے چاروں بہنوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر کر دیا۔