کراچی؛ ناردرن بائی پاس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی:
ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدد سے 22 سالہ فراز قلندرانی ولد سکندر قلندرانی ، 60 سالہ سلمان اور 35 سالہ اسامہ کے ناموں سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا اسامہ سلیمان کا بیٹا تھا ، حادثے کا ذمے دار ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔