سیہون میں 20 سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع سیہون میں کچی آبادی کی رہائشی 20 سالہ معزور لڑکی کو 2 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سندھ پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے لڑکی کے چچا کی مدعیت میں تھانہ سہون میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ علی چنیسر اور احمد ماچھی پر درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ سات روز قبل پیش آیا، زیادتی میں ملوث ایک نامزد ملزم گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو طبی معائنے کیلئے عبداللہ شاہ اسپتال سہون منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنسی زیادتی لڑکی کو
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔