حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی، زندہ ہونے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
غزہ: حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دونوں افراد کو زندہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک شخص نے اسرائیل سے 19 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ دونوں افراد — الکانہ بوہبوت (36 سال) اور یوسف حییم اوہانا (24 سال) — کو اسرائیلی گروپ Hostages and Missing Families Forum نے شناخت کیا، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں بوہبوت کو کمزور حالت میں زمین پر کمبل میں لپٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اوہانا عبری زبان میں اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غزہ میں جاری فوجی کارروائی بند کرے اور باقی تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں جارحیت نہیں نسل کشی ہورہی ہے، حماس کے خلاف بھی ہرزہ سرائی، محمود عباس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم گریٹر اسرائیل کے نظریے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ورچوئل خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ جارحیت نہیں نسل کشی ہے
اسرائیلی اقدامات انسانیت کے خلاف جرم ہے، دو سال سے اسرائیلی قابض افواج فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، انتہا پسند اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں ناپاک منصوبے کو آگے بڑھارہی ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ ہم گریٹر اسرائیل کے نظریے کو سختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہیں، غزہ میں مساجد ،اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے ہورہے ہیں، غزہ کے مستقبل میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، حماس کو ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنا ہوں گے، حماس کا طرز عمل فلسطینی عوام یا ان کی جدوجہد آزادی کی نمائندگی نہیں کرتا۔
ا سرائیل نے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، جن ممالک نے فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کیا ان کا اقدام خوش آئند ہے، امید ہے نیویارک میں دوریاستی کے لیے ہونے والی کانفرنس کے اچھے نتائج نکلیں گے، ہم غزہ میں جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔