غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں جنگ بندی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں رہا ہونے والے یرغمالیوں نے بھی شرکت کی/ فائل فوٹو
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے بچوں سمیت مزید 21 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیمے میں سوئے ماں باپ اور 3 بچے بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں جنگ بندی کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں رہا ہونے والے یرغمالیوں نے بھی شرکت کی۔
اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے ٹرمپ اور نیتن یاہو سے فوری جنگ بندی معاہدہ کرنے اور باقی یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا ٹرمپ کا نیا اعلان: چین سے درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے روس ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مغربی کنارے میں فلسطینی جوان کا بلا اشتعال ''قتل''
مغربی کنارے میں ایک جوان فلسطینی شہری کو غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر مار ڈالنے سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج نے سفاک اسرائیلی رژیم کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان مسلح تھا! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی مغربی علاقے میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے قابض صیہونیوں کے جھوٹے دعووں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو فوٹیج میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار، سول کپڑوں میں ملبوس، پستول پکڑے 30 سالہ رامی الکخن پر اچانک گولی چلا دیتا ہے جو ایک گلی میں کھڑا ایک دوسرے فلسطینی نوجوان کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا۔ گولیاں لگنے پر حیران رہ جانے والے اس فلسطینی نوجوان نے ہتھیار ڈالنے کے اشارے کے طور پر اپنے خالی ہاتھ ہوا میں بلند کر رکھے تھے جب اسے مزید گولیاں مار کر موقع پر ہی قتل کر دیا گیا۔ ۔
یہ شواہد غاصب اسرائیلی پولیس کے اس جھوٹے بیانیے کی واضح تردید کرتے ہیں کہ جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ شہید رامی الکخن مسلح تھا اور خطرہ سمجھا جا رہا تھا، جبکہ یہ بے بنیاد الزامات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ دعوے اس فلسطینی جوان کی ٹارگٹ کلنگ کو جواز فراہم کرنے کی کوشش میں گھڑے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ "مستعربین" (عرب حلیئے میں مخفی اسرائیلی فوجیوں) نے فوج اور شن بیٹ (اندرونی سکیورٹی ایجنسی) کے باہمی تعاون سے نابلس کے پرانے محلے میں ایک ''آپریشن'' انجام دیا ہے، جس کے نتیجے میں "ایک مسلح شخص کہ جس پر فلسطینی مزاحمتی فورس عرین الاسود میں رکنیت کا شک تھا، ہلاک اور ایک دوسرا شخص گرفتار ہوا ہے۔