جنگ بندی کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
جنگ بندی کے اعلان کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن ہوگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ کے لیے گرین سگنل دےدیا۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جانے ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیشی ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔
قبل ازیں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے اوردورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے التوا کو دیکھتے ہوئے دورہ کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔
بنگلا دیشی بورڈ کے ڈائریکٹرز نے ہفتہ کو شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں صورتحال پر غور کے بعد میزبان کرکٹ بورڈ سے تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنا پی سی بی کے ترجمان نے دورہ کے حوالے سے دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان رابطہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سامنے آنے والی صورتحال کے مطابق فیصلہ سامنے آئے گا۔
ابتدائی شیڈول کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی 21 مئی کو پاکستان آمد طے ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کا کراچی میں آغاز ہوگیا، اہم معاہدوں کا بھی امکان
کراچی:آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔
نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید ’’آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘‘ کے طور پر روشناس کروائے گا۔
آئی ٹی سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔