چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،اس موقع پر ممبر انجینئرنگ، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی ڈیڈ لائن میں تکمیل کے حصول کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں ،چیئرمین سی ڈی اے کی تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی واضح ہدایت،متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ،حکام نے بتایا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی سلپس سڑکوں کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
مری روڈ انڈر پاس کی کلوٹس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا سٹرکچرل ورک شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کا اب تک کئے تعمیراتی کاموں کی رفتار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کی۔ تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور رفتار میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے کی کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت ۔نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری و کشمیر تک مسافروں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گئی۔ اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کی بہتری حوالے سے سی ڈی اے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ایمرجنسی صورت حال کے حوالے سے اجلاس پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تصدیق بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا چیئرمین سی ڈی اے کا چیئرمین سی ڈی اے کی تعمیراتی کاموں کی ہدایت
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی۔
اہم ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نےپاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے موارا نیول بیس پر موجود دارالامان کا دورہ کیا اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں شرکا سے خطاب کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اکیڈمی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلبہ سے بھی بات چیت کی، جن میں 19 مختلف ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔
اس دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے عالمی و علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے دفاعی اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔