فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیرفکو نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے مخالف ہیں ، اقوامِ متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔
(جاری ہے)
غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے نئے امریکی منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اولگا چیرفکو نے کہا کہ انسانی امداد کی ترسیل سے متعلق تمام منصوبے انسانی اصولوں، غیر جانب داری اور منصفانہ تقسیم کے تقاضوں کے مطابق ہونے چاہئیں تاکہ یہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جو واقعی اس کے مستحق ہیں، بغیر اس کے کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو۔انھوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور شہریوں کو امداد تک رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی ضروریات سنگین حد تک بڑھ چکی ہیں اور واضح کیا کہ پورے غزہ کے باشندے خوراک کے محتاج ہیں اور غذائی قلت کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کردی
پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی کے تحت غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں یہ کھیپ روانہ کی گئی، جس میں خشک راشن پیک، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کھیپ کی روانگی کو یقینی بنایا۔
تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے سینیئر حکام اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر بھی موجود تھے۔
اس روانگی کے ساتھ پاکستان کی غزہ کے لیے کل امدادی سامان کی مقدار ایک ہزار 518 ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستان کی غزہ کی عوام کے ساتھ مسلسل یکجہتی اور حمایت کی نمائندگی کرتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حکومت پاکستان نے 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی امداد پاکستان غزہ کھیپ روانہ وی نیوز