پاک بھارت کشیدگی؛ تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے سنگین الزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ 2022 کے دوران ویمن ٹیم کے ایک سابق سلیکٹر اور منیجر نے ان کے ساتھ نامناسب انداز اختیار کیا۔
سابق فاسٹ بولر کے مطابق اُن سے فحش نوعیت کے سوالات کیے گئے اور اس بارے میں جب بی سی بی آفیشلز کو آگاہ کیا تو اُن کا ردعمل بھی غیر سنجیدہ تھا۔
اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی جانب سے مس کنڈکٹ کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لیے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بی سی بی نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ بورڈ کے مطابق یہ کمیٹی 15 دن میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور ثبوت سامنے آنے پر کارروائی بھی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ جہاں آرا عالم اس سے پہلے بھی ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے الزامات لگا چکی ہیں، تاہم بی سی بی نے وہ الزام بے بنیاد قرار دیا تھا۔ جہاں آرا عالم 135 وائٹ بال میچز کھیل کر بنگلادیش کی نمائندگی کرچکی ہیں اور اس وقت آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔