پاکستان، بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کب کرنے جارہا ہے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلح افواج کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے، جب بھارت پر حملے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:2 سال کے بچے کو شہید کرکے بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے، یہ شرمناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو پاکستان اس کا سخت جواب دے گا۔ بھارت کو پہلے ہی مؤثر جواب دیا جا چکا ہے، اور اگر وہ دوبارہ حملہ کرے گا تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل کا سامنا کرے گا۔
مزید پڑھیں:سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس بھارتی بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا
واضح رہے کہ بھارت نے 6 مئی 2025 کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور 62 شہری زخمی ہوئے۔ پاکستان نے دفاعی کارروائی میں 5 جنگی جہاز اور 77 ڈرون تباہ کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور بھارت پاکستان رانا ثنا اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان رانا ثنا اللہ
پڑھیں:
لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مناواں کے علاقے جنڈیالہ روڈ پر ڈرون گرا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ڈرون منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا کیوں کہ پہلے بھی اس علاقے میں اسی قسم کا ڈرون منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، پولیس نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے حالیہ آپریشنز کے دوران 300 سے زائد ڈرائیوروں کو جرمانے اور 350 سے زائد شہریوں کو رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔(جاری ہے)
آئی ٹی پی حکام کا کہنا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کی قیادت میں اس اقدام کا مقصد ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، ڈرونز کو لین ڈسپلن کی خلاف ورزیوں، اوور لوڈنگ، ون وہیلنگ اور ڈرائیونگ کے دیگر خطرناک رویوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ڈرون کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی فوٹیج کی بنیاد پر قانونی کارروائی کے ذریعے 300 سے زائد ڈرائیوروں کو پہلے ہی جرمانہ کیا جا چکا ہے، آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر 350 سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی ہے اس کے علاوہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث متعدد گاڑیوں کو بھی مقامی تھانوں میں بند کر دیا گیا۔