جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔

اس ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

جس میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

جس سے داؤد کم کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ وابستگی کا ثبوت ملتا ہے جس کا اظہار ویڈیو پیغام میں بھی کیا۔

داؤ کم نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاگو رہوں گا۔

قبل ازیں گلوکار ‘داؤد کم’ نے جنوبی کوریا میں ایک مسجد بنانے کا اعلان بھی کیا تھا تاکہ پاکستان کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے وہاں کا سفر نہ کرنے کا پروپیگنڈا کرنے والوں کو مؤثر جواب دیا جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کا وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد، بانی سے اظہار یکجہتی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات اور ہدایت لے کر ہی مالی سال کا بجٹ منظور کریں گے مگر ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی اور اب بجٹ کے معاملے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر صوبائی حکومت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف سازشوں کا انکشاف کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات اور ہدایت لے کر ہی مالی سال کا بجٹ منظور کریں گے مگر ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی اور اب بجٹ کے معاملے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر صوبائی حکومت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ایوان میں موجود تمام حکومتی اراکین نے تمام حکومتی اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، جماعت اسلامی کا ایران سے اظہار یکجہتی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کا وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد، بانی سے اظہار یکجہتی
  • ایران سے اظہار یکجہتی: ملک بھر میں جماعت اسلامی کے امریکا و اسرائیل مخالف مظاہرے
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کا وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد، بانی سے اظہار یکجہتی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت، ایران کیساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ
  • امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے، حماس کا ایران سے اظہار یکجہتی
  • اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں
  • ایران- اسرائیل تنازعہ: پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات اور چیلنجز
  • ایرانی سفارت خانے جا کر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کیا: بیرسٹر گوہر
  • نیشنز ہاکی کپ: دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا