کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مسلسل دوسرے دن  کم ہو گئی۔

پاک بھارت کشیدگی برقرار رہنے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 18ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 325ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800روپے کی کمی سے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔ا سی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543روپے گھٹ کر 3لاکھ 840روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 417روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

امارات گروپ کو مسلسل تیسرے سال بھی ریکارڈ منافع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) دبئی کے امارات گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اسے مسلسل تیسرے سال ریکارڈ کاروباری منافع ہوا ہے۔ امارات گروپ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے جمعرات آٹھ مئی کے روز ایک بیان میں کہا، ''ایمریٹس گروپ نے منافع، آمدنی اور نقد اثاثوں کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے معیار مزید بلند کر دیا ہے۔

‘‘

اس بیان کے مطابق امارات گروپ نے طیاروں، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں 3.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تاکہ وہ ترقی اور کامیابی کے راستوں پر گامزن رہے۔

اسی دوران اس بزنس گروپ کے ملازمین کی تعداد نو فیصد اضافے کے ساتھ اب ایک لاکھ اکیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جو کہ اس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

(جاری ہے)

نئے جہازوں کا انتظار ہے، امارات گروپ

امارات گروپ کی دیگر کاروباری شاخوں کے علاوہ ایمریٹس ایئرلائنز نے 5.8 بلین ڈالر قبل از ٹیکس منافع کمایا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

اب اس گروپ کی آمدنی چھ فیصد اضافے کے ساتھ 34.9 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ریاستی ملکیت میں کام کرنے والی امارات ایئر لائن دنیا کی بہترین ہوائی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

امارات گروپ کے بیان کے مطابق وہ اپنے لیے 314 نئے مسافر طیاروں کی ڈیلیوری کا منتظر ہے، جن میں اکسٹھ A350 اور دو سو پانچ بوئنگ 777 بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ بزنس گروپ پانچ بلین ڈالر کی لاگت سے 219 طیاروں کی ریٹروفٹنگ (انہیں جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے) کا کام بھی کر رہا ہے تاکہ نئے طیاروں کی آمد تک اس گروپ کے کاروبار اور خدمات کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • سونا مزید سستا ہوگیا، قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ریکارڈ
  • سونا مزیدسینکڑوں روپے سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
  • پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے دام گرگئے
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی
  • امارات گروپ کو مسلسل تیسرے سال بھی ریکارڈ منافع
  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ