پی ٹی اے نے بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک کو بند کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کو روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
پی ٹی اے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز، انٹرنیٹ اور آن لائن مواد کی نگرانی اور ریگولیشن کا کام کرتا ہے اور حالیہ پاکستان اور بھارت کے تنازعے کے دوران بھارتی پروپیگنڈہ کو روکنے کے لیے اس نے کئی چینلز اور ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی نیوز چینلز، یوٹیوبرز اور میڈیا ویب سائٹس نے گزشتہ رات جھوٹے اور غیر منطقی پروپیگنڈا کو بڑھانا شروع کر دیا تھا۔
ان چینلز نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ لاہور فتح کر لیا گیا ہے، کراچی پورٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ حقیقت میں پاکستانی اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے ہوئے تھے۔
پی ٹی اے نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے 16 یوٹیوب نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیوز کے لنکس اور 32 بھارتی میڈیا ویب سائٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے جو جھوٹی خبریں اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے بھی پاکستان کے یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا تھا۔
پاکستانی عوام نے پی ٹی اے کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ ایک صارف نے کہا، ”سب کچھ بند کر دو۔“ ایک اور نے کہا، ”ہم پہلے ہی ان کا مواد نہیں دیکھتے، اچھا ہے، بند کر دو۔“
ایک صارف نے یہ بھی کہا، ”ان کی سلیبرٹیز کو بھی یہاں بند کر دو۔“ پاکستانی عوام اس فیصلے پر خوش ہیں اور اسے ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نیٹ فلیکس میں 10 سال بعد بڑی تبدیلیاں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی اے گیا ہے کر دیا
پڑھیں:
ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔
بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچ جیتے جب کہ پاکستانی ٹیم دو میچز جیتی اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست ہوئی۔